میڈ اِن پاکستان’’ نمائش جدہ میں کامیابی سے اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام ا ٓباد (نمائندہ خصوصی)جدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی ‘‘میڈ اِن پاکستان’’ نمائش گزشتہ شب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ 5 سے 7 فروری تک جاری رہنے والی اس نمائش میں پاکستان کی بہترین مصنوعات اور خدمات پیش کی گئیں، جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔یہ نمائش مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنی، جس میں سرکاری حکام، سفارتکار، ممتاز کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پلیٹ فارم نے پاکستانی کاروباری اداروں کو سعودی عرب میں ممکنہ خریداروں اور شراکت داروں سے براہ راست روابط قائم کرنے کا موقع فراہم کیا۔تقریب کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تجارت، مسٹر جام کمال خان نے کہا کہ یہ نمائش پاکستانی کاروباروں کے لیے سعودی مارکیٹ میں ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔وزیر تجارت نے پاکستانی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ نمائش کے دوران بنائے گئے کاروباری تعلقات کو مزید فروغ دیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتہ وار بلند ترین سطح 114620 رہی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں کاروباری ہفتے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
اس ہفتے کے دوران، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 3,932 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 5,215 پوائنٹس کی حد میں متغیر رہا۔
اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس اس ہفتے کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 14 ہزار 620 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 405 پوائنٹس تک پہنچا۔
ایک ہفتے میں شیئرز کی مجموعی خرید و فروخت کا حجم 1 ارب 73 کروڑ شیئرز تک پہنچا، جب کہ مارکیٹ کا کل کاروباری حجم 84.83 ارب روپے رہا۔
مارکیٹ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں 403 ارب روپے کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی کل مالیت 13 ہزار 649 ارب روپے تک پہنچ گئی۔