٭پولیس کا ملتان میں ریلی پر دھاوا، گرفتاریوں کے بعد کارکنان منتشر ہو گئے
٭پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر پولیس نفری تعینات ، قیدی وینز بھی موجود رہیں

ملتان میں احتجاج کرنے پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت ہرقسم کے جلسے ، جلوس احتجاج اور ریلی پر پابندی عائد ہے ۔تحریک انصاف کی طرف سے دی گئی آج احتجاج کی کال کے پیش نظر چوک گھنٹہ گھر، چونگی نمبر 9، نواں شہر چوک اور چوک کچہری سمیت مختلف چوک پر پولیس کی نفری تعینات رہی، مختلف چوراہوں پر قیدی وینز بھی موجود رہیں۔تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو اور زاہد بہار ہاشمی کو احتجاج کرنے پر متعدد کارکنوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ مہربانو اور زاہد بہار ھاشمی احتجاجی ریلی کی قیادت کر رہے تھے ۔پولیس نے ریلی کے شرکاء پر دھاوا بولا اور لوگوں کو پکڑا، دونوں رہنماؤں اور چند کارکنوں کی گرفتاری کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے ۔دریں اثنا پی ٹی آئی کی جانب سے یوم سیاہ کے معاملے میں وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، ڈی چوک جانے والے راستے پر خار دار تاریں بچھا دی گئیں، ڈی چوک کے اردگرد بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔اطلاعات کے مطابق قیدی وین اور پولیس کمانڈوز ڈی چوک میں تعینات ہیں، بری امام، بارہ کہو، فیض آباد، چھبیس نمبر چونگی پر بھی پولیس تعینات ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق تاحال شہرمیں پی ٹی آئی کے کسی احتجاج کی اطلاع نہیں ملی، شہر کا کوئی بھی داخلی و خارجی راستہ بند نہیں کیا گیا، اسلام آباد میں معمولات زندگی معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

نواز شریف کی آمد پر ایون فیلڈ کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے، پی ٹی آئی حمایتی گرفتار

لندن :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف بیلاروس سے لندن پہنچ گئے۔
لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پر ان کی آمد سے پہلے ہی ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نواز شریف کے استقبال کیلئے پہنچ گئی۔ ڈھولچی نے نوازشریف کی آمد پر ماحول بنا دیا۔
اس موقع پر ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے اور آمنے سامنے آگئے۔
لندن پولیس نے پی ٹی آئی کے حمایتی گلفام حسین کو گرفتار کرلیا، گلفام حسین پر ایون فیلڈ میں داخلے پر پابندی عائد تھی۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ملیر میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی
  • مولانا حامد اور بنوں کینٹ حملوں کا ذمہ دار نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے
  • مسلمانوں کی زمینوں سے متعلق بل پر بھارت میں شدید احتجاج، 3 افراد ہلاک، 118 گرفتار
  • کراچی: ماں نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار
  • نواز شریف کی آمد پر ایون فیلڈ کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے، پی ٹی آئی حمایتی گرفتار
  • کرک میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن بد نظمی کا شکار، کارکنوں کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج
  • نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش 10افراد گرفتار
  • کراچی، پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان متعدد مقابلے، ایک ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار
  • والد اور بھائی نے متعدد پر جنسی استحصال کیا؛ اسرائیلی وزیر کی بیٹی
  • کراچی: نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 10 افراد گرفتار