Islam Times:
2025-02-09@05:26:44 GMT

غزہ کے بارے ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی گفتگو

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

غزہ کے بارے ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی گفتگو

اپنے مصری ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی پر مبنی امریکی منصوبے کو مسئلہ فلسطین کے سامراجی طرز کے خاتمے پر مبنی سازش اور خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ خطے کے تازہ ترین صورتحال خصوصا مسئلہ فلسطین و غزہ کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے ایرانی و مصری وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور بدر عبد العاطی نے آج شب ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دوران اپنی گفتگو میں ایرانی وزير خارجہ نے مظلوم فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں مصری موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی پر مبنی امریکی منصوبے کو مسئلہ فلسطین کے سامراجی طرز کے خاتمے کی سازش اور پورے خطے کے امن و سلامتی کے لئے شدید خطرہ قرار دیا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بارے امریکی صدر کے غیر قانونی منصوبے کی مختلف ممالک کی جانب سے دو ٹوک مخالفت کی گئی ہے تاہم فلسطینی عوام کے مستقبل کے بارے اس گھناؤنی سازش سے مقابلے کے لئے اسلامی ممالک کی جانب سے بھی واضح و دو ٹوک موقف کا اپنایا جانا انتہائی ضروری ہے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں ایرانی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے بحث و فیصلہ سازی کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب مصری وزیر خارجہ نے بھی فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت پر مبنی اپنے ملکی موقف پر روشنی ڈالتے اور فلسطینی عوام کے درد و الم میں کمی و فلسطین کی تعمیر نو کے لئے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرامد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے غزہ سے فلسطینی عوام کو بے دخلی کر دینے کی کوششوں کو غیر قابل قبول قرار دیا۔ بدر عبدالعتی نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد پر مبنی ایرانی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس حوالے سے اسلامی ممالک کے درمیان وسیع صلاح مشورے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطینی عوام کے کرتے ہوئے کے لئے

پڑھیں:

فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے.پاکستان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے فلسطین کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح ہے فلسطین کے لیے1967 سے پہلے کی سرحدوں کےساتھ دوریاستی حل کے حامی ہیں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے سے متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں.

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری چین کے دورے پر ہیں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات کی ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ون چائنہ اصول پر اپنی حمایت کی تجدید کی ہے پاکستان ہانگ کانگ، بحیرہ جنوبی چین اور سنکیانگ ہر چین کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا فریقین نے پر امن اور خوشحال جنوبی ایشیا کو خطے کے مفاد میں قرار دیا اور افغانستان پر قریبی روابط کے تسلسل اور مسئلہ کے حل کی کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے سے متعلق صحافیوں کے سوالات پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور فلسطینییوں کو پاکستان نے ہمیشہ سپورٹ کیا پاکستان کی فلسطین کے حوالے سے پوزیشن واضح ہے ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا فلسطین کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح ہے فلسطین کے لیے1967 سے پہلے کی سرحدوں کےساتھ دوریاستی حل کے حامی ہیں فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے ہٹانے کی کوئی بھی تجویز انصاف کے منافی ہے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین کی سرزمین فلسطینیوں کی جگہ ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے امدادی کاموں کو روکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے عالمی برادری اسرائیلی مظالم پر خاموشی توڑے اور سیز فائز معاہدے پر عمل کرائے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکا کا دورہ دفتر خارجہ کے ذریعے طے نہیں ہوا بلال بھٹو کے دورہ امریکا پر ان کے پارٹی ترجمان تبصرہ کر سکتے ہیں ہمارے چین اور امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں ہے ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں.

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال 
  • اسرائیل نے امریکی سرپرستی میں فلسطینی عوام کا قتل عام کیا، جمعیت کوئٹہ
  • فلسطینیوں کی جبری منتقلی، نسلی تطہیر
  • صدر ٹرمپ کا غزہ سے متعلق بیان ناانصافی پر مبنی، فلسطینی عوام کیساتھ کھڑے ہیں: پاکستان
  • ٹرمپ کا بیان ناانصافی پر مبنی ،پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑاہے ،دفتر خارجہ کاردعمل
  • فلسطین، فلسطینیوں کا ہے:ترجمان دفتر خارجہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفترِ خارجہ کا ردِعمل آ گیا 
  • ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل
  • فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے.پاکستان