اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے نے حماس کے خاتمے سے متعلق غاصب صیہونی رجیم اور امریکہ کی دلی خواہش کا ایک مرتبہ پھر اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں غاصب صیہونی رجیم کے نمائندے ڈینی ڈینون نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے خاتمے سے متعلق اپنی دلی خواہش کا ایک مرتبہ پھر اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب تک حماس موجود ہے، اسرائیل کا مستقبل خطرے سے خالی نہ ہو گا۔ امریکی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ڈینی ڈینون کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ غاصب صیہونی رجیم کے مذاکرات دوحہ میں ایک مرتبہ پھر شروع ہونے جا رہے ہیں تاہم اسرائیلی رجیم کے اہداف مکمل طور واضح ہیں۔ فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک حماس طاقت میں ہے جعلی اسرائیلی رجیم کے عوام کا کوئی مستقبل نہیں۔ اس حوالے اپنی گفتگو کے اخر میں غزہ پر دوبارہ جنگ مسلط کرنے کے اپنے ارادے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ڈینی ڈینون نے مزید کہا کہ ہمیں کچھ ہفتے مزید انتظار کرنا ہو گا کہ دیکھیں کہ کیا ہم جنگ کی طرف دوبارہ پلٹتے ہیں یا مذاکرات کی جانب قدم بڑھائیں گے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صیہونی رجیم رجیم کے

پڑھیں:

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کیخلاف صیہونی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی

اپنے ایک مضحکہ خیز ٹویٹ میں گیڈعون سعر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ، بین الاقوامی قوانین کی پیروی نہیں کرتی بلکہ انہیں کمزور کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت پر امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے پابندی عائد کرنے کے بعد آج اسرائیل کے وزیر خارجہ "گیڈون سعر" نے نے بھی اس عالمی عدالتی فورم کے خلاف بیان بازی شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرامپ کی جانب سے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے خلاف پابندیاں لگانے کے ایگزیکٹو آرڈر کو سراہتا ہوں۔ گیڈعون سعر نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے اپنے اس اشتعال انگیز ٹویٹ میں کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت، مشرق وسطیٰ میں واحد جمہوریت کے طور پر اسرائیل کے منتخب سربراہان کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اس عدالت کے اقدامات غیر قانونی ہیں جن کی کوئی بنیاد نہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف تاریخِ انسانیت میں سنگین ترین جرائم کا ارتکاب کرنے کے باوجود صیہونی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اتنی با اختیار نہیں۔ امریکہ و اسرائیل، رومی قوانین کے فریق نہیں اور نہ اس عدالت کے رکن۔ گیڈعون سعر نے اپنے مضحکہ خیز بیان میں کہا کہ مذکورہ عدالت بین الاقوامی قوانین کی پیروی نہیں کرتی بلکہ انہیں کمزور کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی معاہدہ: اسرائیل نے 3 یرغمالیوں کے بدلے مزید 183 فلسطینی قیدی رہا کردیے
  • 3 صہیونی یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیل نے بھی مزید 183 فلسطینیوں کو رہا کردیا
  • جنگ بندی معاہدہ: حماس نے پانچویں مرحلے میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے
  • بھاری مشینری کا غزہ میں داخلہ بند، ملبے تلے 12 ہزار لاشیں، یرغمالیوں کی رہائی رک گئی
  • دو ریاستی حل بین الاقوامی دھوکا اور سفارتی جھوٹ ہے، صیہونی تجزیہ کار
  • انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کیخلاف صیہونی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی
  • اسرائیل کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ
  • غزہ جنگ بندی معاہدہ، دوسرے مرحلے کے مذاکرات کیلئے اسرائیل کا وفد بھیجنے کا اعلان
  • اسرائیل نے مشرقی سیکٹر سے ابھی مکمل انخلا نہیں کیا،لبنانی فوج کے ساتھ مل کر جنوبی علاقوں میں کام کرنا ضروری ہے، اقوام متحدہ