پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں دنرات عدالتیں لگیں گی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور (آن لائن) پنجاب کی ماتحت عدلیہ کو اب دن‘ رات کام کرنا ہوگا ،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے حکم پر پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ کیسز کو نمٹانے کے لیے دن ‘ رات عدالتیں لگیں گی۔ ڈی جی ڈائریکٹریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ نے ڈبل شفٹ کے حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کومراسلہ بھجوادیا۔ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ سے زائد کیسز زہر التوا ہیں
جب کہ ماتحت عدالتوں میں ججز کی سات سو سے زائد آسامیاں خالی ہیں اس حوالے سے کیسز کو نمٹانے کے لیے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کو اب دن رات کام کرنا ہوگاپنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو لکھے گئے خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیئرمین نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کے خاتمے کے لیے عدالتوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔مراسلے میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز چیف جسٹس پاکستان کی اس تجویز کے حوالے سے اپنی رائے دیں۔ تمام جوڈیشل افسران جو ایکسٹرا شفٹس میں کام کرنا چاہتے ہیں اپنی رائے سے اگاہ کریں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز 8 فروری دوپہر 2 بجے تک اپنا جواب رپورٹ کی صورت میں جمع کروائیں۔
چیف جسٹس
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز چیف جسٹس
پڑھیں:
عمران خان قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں گے: بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے نہ کوئی ڈیل کی ہے نہ کریں گے۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے بشمول امریکا ہم کسی ملک کے طلب گار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ڈیل کے لیے نہیں پاکستان اور جمہوریت کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ملک بھرمیں پی ٹی آئی کے کارکن اور لوگ احتجاج کے لیے نکلے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں گے۔