Jasarat News:
2025-02-09@00:58:47 GMT

حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں،فضل الرحمن

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ صوبوں میں دینی مدراس ایکٹ کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں، 26
ویں ترامیم کے حوالے سے ہم نے اکیلے جنگ لڑی۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو چاروں صوبوں کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی‘ یہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کے پی میں بھی دھاندلی سے حکومت بنائی ہے، ہم اسمبلیوں میں اپوزیشن میں بیٹھے ہیں، عوام کے حق پر شب خوان مارنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، ہم ان کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں ، اگلے سال مہنگائی مزید بڑھے گی اور جی ڈی پی کم ہوگا۔فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ 26 ویں ترامیم کے ذریعے ہم نے آئین پارلیمنٹ اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، اپوزیشن اتحاد کی باتیں ’دلی دور است‘ کے مترادف ہیں جبکہ امریکی صدر ٹرمپ اُلٹی سیدھی باتیں کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فضل الرحمن

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف محنت کررہے ہیں، پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا، نواز شریف

سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہورہی ہے جبکہ ملک کی معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے اور معاشی ترقی کے تسلسل سے ہی حالات بدل سکتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں پنجاب سے منتخب اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران کی جس میں وزیراعلئٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھی۔

مزید پڑھیں: معاشی استحکام بحال، فچ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی

ملاقات میں فیصلہ آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے اضلاع کے ارکان شامل تھے جس میں پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمت کے مںصوبوں پر غور کیا گیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام خدمت بڑی عبادت ہے اور جب نیت ٹھیک ہوگی تو اللہ تعالیٰ کی مدد آئے گی۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف محنت کررہے ہیں جس کے سبب معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے، مہنگائی میں کمی ہورہی ہے اور اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس بھی بہتر ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی میں بڑی کمی کے حکومتی دعوے، عوام کے لیے کیا کچھ سستا ہوا؟

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اداروں اور نظام کی اصلاح پر ٹھوس پیشرفت جاری ہے اور معاشی ترقی کے تسلسل سے ہی حالات بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ان کا اور پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا۔

اس موقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام خدمت نواز شریف، شہباز شریف اور ن لیگ کی پہچان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • حکومت معاشی استحکام لائی ہے، معیشت کے اعدادوشمار مثبت ہیں، مفتاح اسماعیل
  • بھارت شیخ حسینہ کو جھوٹے اور بے بنیاد بیانات دینے سے روکے، بنگلادیش کا احتجاج
  • معروف عالمی ادارے کا پاکستان میں معاشی استحکام سے متعلق بہتری کا اعتراف
  • پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کر رہا ہے،فچ کی رپورٹ 
  • وزیراعظم شہباز شریف محنت کررہے ہیں، پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا، نواز شریف
  • عالمی ریٹنگ ایجنسی کا بھی پاکستان میں معاشی استحکام سے بہتری کا اعتراف
  • معاشی استحکام بحال، فچ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی
  • پاکستان معاشی استحکام بحالی پر پیشرفت کررہا ہے،فچ نے رپورٹ جاری کردیا
  • پاکستان کی وجہ سے لاس اینجلس میں آگ نہیں لگی: ولیری ہکی