کراچی:پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی (آن لائن)پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو واپس اپنے ملک بھیج دیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ خاتون کو امریکی قونصلیٹ کے تعاون سے اپنے ملک بھجوا دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کو 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کراچی ایئرپورٹ سے براستہ دبئی
روانہ کیا گیا، خاتون نیویارک جائیں گی۔سندھ پولیس کی جانب سے اونیجا اینڈریو رابنسن کو ایئرپورٹ سے امریکا بھیجنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی واپسی پر بھی دلچسپ تبصرے کیے۔مذکورہ خاتون 11 اکتوبر 2024 کو مبینہ طور پر کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں پاکستان پہنچی تھیں، دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ تھا، تاہم بعد ازاں لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے خاتون سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انگلینڈ کے اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی؛ بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی پر غور
انگلینڈ کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں میں 16 سال کی عمر تک کے بچوں کے موبائل فون پر پابندی عائد کردی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایک سروے میں انکشاف ہوا تھا کہ 12 سال تک کے بچوں کو بھی اپنے موبائل فون پر انتہائی فحش مواد تک رسائی حاصل ہے۔
سروے سے حاصل ہونے والے نتائج نے والدین اور اساتذہ تک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
یہ نوجوان لڑکوں کی صحت سمیت عورتوں اور لڑکیوں سے تعلقات کے بارے میں ناقابل یقین حد تک نقصان دہ ہے۔
یہ خبر پڑھیں : آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی؛ بھاری جرمانہ ہوگا
بچوں کے ذہن پر پڑنے والے ان منفی اثرات کے باعث والدین نے بھی اسکول انتظامیہ سے موبائل فونز پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
جس کے بعد اب انگلینڈ کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے۔
علاوہ ازیں انگلینڈ میں کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے سے متعلق بھی غور کیا جا رہا ہے۔