لاہور: سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈکی پاکستان کو 78 رنز سے شکست
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔گلین فلپس 106، ڈیرل مچل 81 اور کین ولیمسن 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، ابرار احمد نے 2 اور حارث روف نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 48 ویں اوور میں 254 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ فخر زمان 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 40، طیب طاہر 30، کامران غلام 18، خشدل شاہ 15، نسیم شاہ 13، شاہین شاہ آفریدی 10، بابر اعظم 10جبکہ کپتان محمد رضوان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حارث رؤف انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔ابرار احمد 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف انجرڈ
لاہور:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران حارث رؤف انجرڈ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے گئے تین ملکی میچز کی ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ حارث رؤف کو اپنے چھٹے اوور میں بولنگ تکلیف محسوس ہوئی اور درد اس قدر شدید ہوا کہ پھر انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
میچ کے دوران بولنگ کرنے پر سینے اور پیٹ کے پٹھوں کے بائیں جانب شدید درد ہوا۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ڈریسنگ روم کردیا گیا۔