Jasarat News:
2025-02-08@23:43:32 GMT

جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے ناظمین علاقہ جات کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

کراچی(پ ر)امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج نے استصواب رائے میں ارکان کی آراء اور جماعتی مصالح کو مد نظر رکھتے ہوئے نظم ضلع سے مشورے کے بعد ناظمین علاقہ جات کا سیشن 2025-26 کیلئے علاقہ سمن آباد سے محمد عابد، علاقہ گلبرگ سے محمد خضر، علاقہ د ستگیر سے منیر یعقوب، علاقہ عزیزآباد سے عرفان شاہ، علاقہ لیاقت آباد سے عبید احمد خان اور علاقہ لیاقت آباد ڈاکخانہ سے سلیم اللہ شیخ کابطور ناظمین علاقہ تقرر کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان جماعت اسلامی کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانےکا اعلان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ منانےکا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، لوگوں نے ووٹ کسی اور کو دیا، لیکن فارم 47 پر کسی اور کو جتوادیا گیا، ملک میں افراتفری کی وجہ مینڈیٹ کا چوری ہونا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف، نواز شریف  اور مریم نواز فارم 47 کے ذریعے آئے ہیں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لوگ بھی فارم 47 کے ذریعے جیتے،کراچی میں لوگوں نے ووٹ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو دیا،ایم کیو ایم کو بھی دھاندلی سے سیٹیں دی گئیں، ہمارا مطالبہ ہےکہ جوڈیشل کمیشن بنے اور فارم 45 کے مطابق جس کی نشستیں ہیں اسے دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بن جائے تو 80 فیصد پارلیمنٹ خالی ہوجائےگی، حیرانی ہے پی ٹی آئی فارم 45 کے مؤقف سے دستبردار ہوگئی، ری الیکشن کا مطالبہ حکومت کو تسلیم کرنے اور دھاندلی کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

تحریک انصاف کو 8فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دیے جانے کا امکان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: جماعت اسلامی کے تحت عبدالوحید قریشی کی یاد میں تعزیتی جلسے سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ودیگر خطاب کررہے ہیں
  • جیکب آباد: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف پر یس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
  • حکومت خیبر پختونخوا میں زرعی ٹیکس کا فیصلہ واپس لے، محمد ریاض
  • سکھر : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ و دیگر رہنما مدرسۃ نور الہدیٰ عربیہ اسلامیہ باگڑجی کی تقریب تکمیل حفظ قرآن میں خطاب کر رہے ہیں
  • جماعت اسلامی کاوکلابرادری کے احتجاج کی حمایت کا اعلان
  • حلقہ خواتین ضلع گلبرگ وسطی کےتحت یومِ یکجہتی کشمیر کے ریلی کا اہتمام
  • پاکستان جماعت اسلامی کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانےکا اعلان
  • جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن کے سامنے 8 فروری کو احتجاج کا اعلان، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
  • اوباڑو میں جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی