کراچی ائرپورٹ سے مشکوک دستاویز پر دو مسافرآف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی اور مشکوک دستاویزات کی بنا پر دو مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔تفصیلات کے مطابق آف لوڈ ہوئے مسافروں کی شناخت عبداللہ خان اور انوسمانی کمبا کے نام سے ہوئی، پہلی کارروائی میں عبداللہ خان کو حراست میں لیا جو فلائٹ نمبر PC 131 کے ذریعے شمالی قبرص جانے کی کوشش کر رہا تھا۔یہ مسافر امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہاؤسنگ شعبے میں خریداروں کو ریلیف کی سفارش کی تجویز شامل، دستاویز
فائل فوٹوتعمیراتی شعبے کےلیے وزیراعظم کی ٹاسک فورس کا تیار کردہ مجوزہ پیکیج سامنے آگیا۔
جیو نیوز کو حاصل دستاویز کے مطابق ہاؤسنگ کے شعبے میں خریداروں کو ریلیف دینے کی سفارش کی تجاویز شامل کی گئی ہیں، نان فائلر کو 1 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت کی تجویز دی کئی ہے۔
پراپرٹی کی فروخت میں ٹیکس کی شرح نصف کرنے کی تجویز شامل ہے، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر مجموعی ٹیکس ساڑھے چار فیصد تک کرنے کی تجویز ہے جبکہ اس وقت یہ ٹیکس 11 سے 14 فیصد تک ہے۔
مجوزہ پیکیج میں فائلرز کےلیے 5 کروڑ کی پراپرٹی کو ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں شامل کرنے کی سہولت کی تجویز دی گئی ہے۔
وزارت ہاؤسنگ نے تعمیراتی شعبے کےلیے ریلیف کی تجاویز ایف بی آر کے سپرد کردیں۔