ڈپٹی کمشنراتوار بازار میں مداخلت نہ کریں‘ سندھ ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے گلشن اقبال میں قائم اتوار بچت بازار میں ڈپٹی کمشنر کی مداخلت کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ اتوار بازار میں مداخلت نہ کی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ میں اتوار بچت بازار میں ڈپٹی کمشنر کی مداخلت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کے ڈی اے کی اجازت سے گلشن اقبال میں 3 سال سے بچت بازار لگ رہا ہے ، تین سال میں کسی ڈپٹی کمشنر نے مداخلت نہیں کی، موجودہ ڈپٹی کمشنر کے ڈی اے کے جواب کے بعد بھی مداخلت کررہا ہے، ایک قانونی عوامی سہولت کے بازارمیں غیرقانونی مداخلت کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر کو بچت بازار میں مداخلت کرنے سے روکا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر بچت بازار
پڑھیں:
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے عورت مارچ کی اجازت دیدی گئی
خط کے متن کے مطابق 12 فروری کو عورت مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ عورت مارچ کے شرکا کو فول پروف سکیورٹی دی جائے۔ جسٹس انوار حسین نے لینا غنی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے عورت مارچ کی اجازت ملنے پر درخواست نمٹا دی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے عورت مارچ کی اجازت دے دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے عورت مارچ کی سکیورٹی سے متعلق خط پیش کر دیا۔ خط کے متن کے مطابق 12 فروری کو عورت مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ عورت مارچ کے شرکا کو فول پروف سکیورٹی دی جائے۔ جسٹس انوار حسین نے لینا غنی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے عورت مارچ کی اجازت ملنے پر درخواست نمٹا دی۔