تعلیمی اداروں میں غیرنصابی سرگرمیاں ضروری ہیں‘ سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بالخصوص کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں۔ سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم، ٹائون کے ماتحت اسکولز اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ مختلف تعلیمی اداروں میں اس طرح کی سرگرمیاں کرتے رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز عائشہ باوانی اکیڈمی میں سالانہ اسپورٹس ڈے میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن امداد شاہ، ڈائریکٹر اکیڈمک معتصم، پرنسپل اسکول شاہدہ الیاس، میڈم فوزیہ و دیگر نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ: تعلیمی اداروں میں شب برات کے موقع پر چھٹی کا اعلان
محکمہ تعلیم سندھ نے شب برات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے جمعہ 14 فروری شب برات کے موقع پر سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں 15 شعبان کو تعطیل ہوگی۔
شب برات ہر سال اسلامی مہینے شعبان کی 15 ویں شب کو آتی ہے، اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔