کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر میں ٹریفک کے بڑھتے واقعات پر کہنا ہے کہ میں اب سڑکوں پر اس وقت نکلوں گا جب ہیوی ٹریفک کا سڑکوں پر نکلنا ممنوع ہے، ان کو روکیں گے، پولیس بلائیں گے اور ان کو پکڑوائیں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو میرے پاس بھیج دیں مجھ سے مشاورت کریں اور اگر اس کے بعد کوئی ڈمپر کسی کو کچل دے تو براہ راست میری ذمہ داری ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو خط لکھا ہے اور اب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو بھی خط لکھ رہا ہوں، 70 سے زائد لوگ ڈمپر حادثے میں جاں بحق ہو چکے ہیں، مجھے ایک علاقے کا بھی ثبوت دے دیں کہ کسی کو معطل کیا گیا ہو، جزا اور سزا کی بات کریں پھر پرفارمنس نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے تجویز دی ہے کہ ٹریفک پولیس میرے ماتحت کر دیں اگر ایک ہفتے میں اس کو ٹھیک نہ کروں تو بولیے گا، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک فوری اقدامات کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑا ہوں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے محنت کر رہے ہیں: گورنر سندھ

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔گو رنر ہائوس میں جی ٹیک کی جانب سے نئی ڈسٹریبیوشن کیپبلیٹی NDC کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کا مران  ٹیسوری کا کہنا تھا کہ Gerrys انٹرنیشنل اور جی ٹیک کی ٹیم کو اس شاندار اقدام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، عصر حاضر کے تقاضوں سے اداروں کو ہم آہنگ کرنا حکومت اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ٹیک کی نئی ڈسٹری بیوشن کیپبیلٹی (این ڈی سی ) نئے باب کا آغاز ہے، یہ جدید نظام ٹریول انڈسٹری میں اہم ثابت ہوگا، یہ منصوبہ ہمارے ملک کی معیشت اور سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں یہ سب اس ملک نے ہمیں دیا، عزم اور جذبہ سے معاشی اور معاشرتی بہتری کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہئے، وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ہم نے عزم کیا آج آئی ٹی کلاسز، امید کی گھنٹی سے مسائل حل، مستحقین میں راشن اور بہت کچھ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک میں عوام کو پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان
  • فلاحی ادارے اور مخیر حضرات معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، گورنر سندھ
  • ٹریفک پولیس میرے حوالے کریں، کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا، گورنر سندھ
  • وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کیلئے محنت کر رہے ہیں، گورنر سندھ
  • وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے محنت کر رہے ہیں: گورنر سندھ
  • معصوم شہریوں کی زندگیاں کب تک غفلت کی بھینٹ چڑھیں گی؟ : کامران ٹیسوری
  • کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی قدم اٹھاؤنگا، گورنر سندھ
  • کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی قدم اٹھائونگا، گورنر سندھ
  • کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی قدم اٹھاؤنگا: گورنر سندھ