رمضان المبارک میں قیمتیں کنٹرول کریں گے، کمشنر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور تاجروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہو ا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان کے لئے تاجروں کے تعاون سے کھانے پینے کی اشیا کی مناسب قیمت مقرر کی جائئیں گی اور مقرر کرد ہ مناب قیمتوں کو کنڑول کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنگ کے ذریعے شرکت کی جبکہ مختلف تاجر وں کے نمائندوں،صارفین کی نمائندہ تنظیم سی آر پی سی کے چیئرمین شکیل بیگ اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز کمشنر کراچی آفس رابعہ سید نے اجلاس کو مختلف شہروں کی اشیا کی قیمتوں کے حوالہ سے کراچی میں دستیاب قیمتوں کا موازنہ پیش کیا۔ انھوں نے بتایا کہ مختلف شہروں میں قیمتوں کے جائزہ کے مطابق کراچی میں مختلف اشیا کی قیمتون میں کمی واقع ہوئی ہے۔تاہم اجلاس میں کیلوں اور انڈوں کی قمیتوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ انڈوں کیلوں اور روٹی کی قیمتوں کو نافذ کرنے کے لئے مجسٹریٹس سخت اور بلا رعایت کارروائی کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان میں آٹا، تیل، گھی، چینی کجھور بیکری اشیا دالوں سمیت کریانہ کی اشیا اورسبزی و فروٹس اور دیگر ضروری اشیا کی مناسب قیمتیں مقرر کی جائیں گی اس سلسلہ میں ہول سیل اور ریٹیل تاجروں اور مالکان او ر متعلقہ کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ اگلے ہفتہ سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا جاے گا۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ تاجروں اور کمپنیوں کے ساتھ مشاورت کرنے کیلئے ترجیحی اقدامات کریں۔فیصلہ کیا گیا کہ رمضان سے قبل ماہ رمضان کے لئے مقرر کی جانے والی قیمتوں کی فہرست کو شائع کی جائے گی بیورو آف سپلائی فہرست کو متعلقہ ایسو سی ایشنز کے تعاون سے تمام مارکیٹوں اور بازاروں میں تقسیم کیا جائے گا۔ جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ماہ رمضان کے لئے مقر ر کی جانے والی خصوصی قیمتوں کی فہرست نمایاں طور پر دکانوں پر آویزاں ہوں اور شہریوں کو مقررہ قیمتوں پر اشیا دستیاب ہوں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ماہ رمضان اشیا کی کے لئے
پڑھیں:
رمضان المبارک کا کب سے آغاز ،ماہرین فلکیات کی پیش گوئی سامنے آگئی
سعودی عرب (نیوز ڈیسک )رمضان المبارک کا کب سے آغاز ،ماہرین فلکیات کی پیش گوئی سامنے آگئی ،ماہ شعبان کے پہلے عشرے کا اختتام قریب آنے پر ماہرین فلکیات نے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اہم سرکاری شخصیت کا اعلان سامنے آیا ہے، سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔
فلکی حساب سے رواں سال ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا ،یوں سعودی عرب میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے ۔ واضح کیا گیا ہے کہ یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی جبکہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش سے متعلق بتایا گیا ہے کہ جمعہ 28 فروری کی رات 3 بج کر 44 منٹ پر ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی۔
22فروری یوم تاسیس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان