Jasarat News:
2025-02-09@00:21:48 GMT

خشک دودھ اسمگل کرنے میں ملوث ملزمان کی ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پھلوں کے نام پر خشک دودھ اسمگل کرنے سے متعلق کیس میں گرفتار 3 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو فی کس 3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں پھلوں کے نام پر خشک دودھ اسمگل کرنے سے متعلق کیس میں گرفتار 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزمان میں ٹرک ڈرائیور علی مراد، اسسٹنٹ ڈرائیور محمد اسحاق اور کلینر محمد رفیق شامل ہیں۔ وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والا خشک دودھ اسمگل شدہ سامان کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا، یہ کیس مزید انکوائری کا بنتا ہے، ملزمان کو ضمانت دی جائے۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو فی کس 3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق جنوری 2025 میں کسٹم کورٹ ملزمان کی ضمانت مسترد کر چکی ہے، ملزمان کو ہاکس بے روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان پھلوں کے نام پر خشک دودھ اسمگل کررہے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خشک دودھ اسمگل ملزمان کی ملزمان کو

پڑھیں:

پولیس پر حملہ کیس: پرویز الہٰی کی دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج

---فائل فوٹو 

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے سے دہشت گردی کے قانون کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف مقدمے میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد دہشت گردی کے قانون کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے ٹرائل کی مزید کارروائی 22 فروری تک ملتوی کر دی۔

پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے: وکیل

عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے۔

ملزمان نے مقدمے کو عام فوجداری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔

ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملے اور پیٹرول بم پھینکے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ 15 ملزمان کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ٹرائی نیشن سیریز کے میچ کی جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
  • ایف آ ئی اے نےجعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنیوالے6 ملازمین گرفتار کرلئے
  • پولیس پر حملہ کیس: پرویز الہٰی کی دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج
  • لاہور، جوانسالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام،2ملزمان گرفتار
  • وہاب ریاض کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والا گینگ گرفتار، 2 خواتین شامل
  • کرکٹروہاب ریاض کی ہمشیرہ کے گھر ڈکیتی میں ملوث گینگ گرفتار، 2 خواتین شامل
  • یونان کشتی حادثے میں ملوث سمیت 2 انسانی اسمگلر گرفتار
  • یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • میرپور خاص پولیس کی کارروائی 24گھنٹے میں ملزمان گرفتار