Jasarat News:
2025-04-15@11:55:30 GMT

پولیس مقابلے : ڈکیت ہلاک‘ 4زخمی حالت میں گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا ،دیگر مقابلوں میں 4ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتا ر کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جوہر آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا د ستگیر بلاک 9 اسکول کے قریب دو ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران شہریوں نے گھیرا ڈالا ، ڈاکوں نے اپنے گرد گہرا تنگ ہوتے دیکھ کر فائرنگ کر دی،موقع پر گشت پر معمور پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے ، فائرنگ کے نتیجے میں ساتھی ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی کی زد میں آگیا ،اور موقع پر ہی مارا گیا ،ہلاک ڈاکو کی لاش کو پولیس تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہلاک ڈاکو کی شناخت 40سالہ محمد ولی ولد شاہ ولی کے نام سے ہوئی ،ہلاک ڈاکو افغانستان سے تعلق ثابت ہوا ہے ۔ پولیس مزید تفتیش جاری ہے ۔ ادھر اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید فیز 02 گھگر پھاٹک پارک لین روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 02 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ،گرفتار ملزمان کی شناخت گمشاد ولد پٹھان اور حسین کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون، نقدی اور نقدی برآمد کر لی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔تھانہ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید کے قریب پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔گرفتار ملزمان کی شناخت عبد الرسول اور محمد پناہ عرف حاجی کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول بمعہ گولیاں ، 1 عدد موٹر سائیکل, اور نقدی رقم برامد ہوئی۔ملزمان علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کی واردات کر رہے تھے۔زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔اسٹیل ٹاؤن پولیس کی جانب سے ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ گلشن حدید، سومار گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے بعد پرائیویٹ کار میں اہلکار ایمبولنسوں اور موبائلوں کا کانوائے بنا کر گلیوں سڑکوں پر دونوں زخمیوں کو گھماتے رہے اور بلاوجہ شدید ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم رضوان کو گرفتار کیا، ملزم دہشتگردی، پولیس مقابلے، ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے 10 سال پہلے پولیس پر فائرنگ کی تھی اور یہ ملزم 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق احمد تارڑ کے مطابق مشتاق نامی اشتہاری نے 13 سال پہلے ساتھیوں کے ہمراہ ایک بینک مینیجر کے گھر واردات کی تھی، فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم مشتاق کو بہاولپور سے گرفتار کیا۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی انتقال کر گئے

متعلقہ مضامین

  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد کی دلیرانہ کاروائی،ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہلاک
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق
  • کراچی: رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک
  • مسلمانوں کی زمینوں سے متعلق بل پر بھارت میں شدید احتجاج، 3 افراد ہلاک، 118 گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک
  • پشاور: جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی