شہر میں پولیس کے چھاپے20ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کومبنگ آپریشن اور چھاپوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 20ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزما ن کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،موبائل فون ،نقدی ،موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمدہوا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سپر مارکیٹ کے علاقہ الیاس گوٹھ اور لیاقت آباد نمبر تین میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ، داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے 30/35 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور ہوٹلوں کی بھی تلاشی لی گئی بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس اور سیواس ڈیوائس کی مدد سے ویریفی کیشن/تصدیق کا عمل کیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کا جعلی کارڈ اور سرکاری نمبر پلیٹ بھی استعمال کر نے ہوئے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے شہر سے 40 سے زائد رکشے چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کا واردات کا انوکھا طریقہ تھا وہ رکشے والے کے قریب جاکر گر جاتا تھا اور بے ہوشی کا ناٹک کرتا تھا اگر رکشے والا قریب ہوٹل سے یا کسی دکان سے پانی لینے جاتا تھا تو وہ رکشہ لے کر فرار ہوجاتا تھا ۔ تھانہ بریگیڈ پولیس نے خداداد کالونی کے قریب کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل زاہد قریشی ولد صغیر احمد کو گرفتار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں بھی ڈمپر موت بانٹنے لگے ،ڈمپر کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر سے3 افراد جاں بحق
ڈمپر کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ چوہدری مل سٹاپ لاہور روڈ پر تیزرفتار ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر ماردی جس سے 3 افراد 53 سالہ منیر احمد ،51 سالہ نعمت علی اور 74 سالہ محمد عارف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد73 سالہ محمد نواز ،42 سالہ نواز، 22 سالہ برہان،43 سالہ ساجدہ بی بی اور 38 سالہ حاجی نویدزخمی ہو گئے۔نامعلوم ڈمپر رکشے کو پیچھے سے ہٹ کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کی تلاش کے لئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔