سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 78 رنز سے شکست
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور: سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا جبکہ 39 کے مجموعے پر ابرار احمد نے رچن رویندرا کو آؤٹ کر دیا۔دو وکٹیں گرنے کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ داری سے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد ٹوم لیتھن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
کھیلے گئے میچ میں ڈیرل مچل اور فلپس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔ گلین فلپس نے ناقابل شکست 106 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی اور 72 گیندوں پر سنچری بنائی جبکہ ڈیرل مچل 81 رنزبناکرنمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، ابراراحمد دو اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا لیکن ان کا ساتھ کوئی نہ دے سکا، بابر 10، کامران 18اور رضوان تین رن بنا کر لوٹ گئے۔
فخر زمان بھی 69گیندو ں پر 84 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، اس کے بعد سلمان آغا 40 طیب طاہر 30 کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 252 رنز بنا کرآوٹ ہوگئی اور یوں اسے 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑاتاہم حارث رؤف بیٹنگ کیلئے نہ آ سکے۔
سینٹنر نے تین، بریسویل اور میٹ ہینری نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ تین ملکی سیریز کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان پیر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
حارث رؤف اپنے ساتویں اوور کے دوران درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نیوزی لینڈ
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز بیٹنگ
اس سے قبل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے محمد نعیم صرف 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، تاہم عبداللہ شفیق نے 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان نے اپنی نصف سینچری مکمل کی، وہ 39 گیندوں پر 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، ڈیرل مچل 37، سکندر رضا 6 اور کپتان شاہین آفریدی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بلے باز سیم بلنگز نے آخری لمحات میں جارحانہ کھیل پیش کرکے ٹیم کا ٹوٹل مستحکم کیا، وہ 19 گیندوں پر 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور ابرار احمد نے 2،2 جب کہ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دی تھی جب کہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔