ضلع کرم میں امن معاہدے پر 100 فیصد عمل کیا جا رہا ہے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
KURRAM:
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں امن معاہدے پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے، امن و امان ہماری اولین ترجیح ہے اور سامان کی ترسیل کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں مختص علاقوں تک پہنچایا جاتا ہے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا اس پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بنکر مسماری کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کے بینکرز کو دھماکا خیز مواد سے اڑا رہے ہیں اور دیگر بینکرز بھاری مشینری سے ختم کیے جا رہے ہیں۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سامان کے کانوائے گزارے جا رہے ہیں، جب ضرورت ہوتی ہے تو کانوائی تیار کی جاتی ہے، سول انتظامیہ، پولیس، ایف سی اور آرمی اپنی نگرانی میں اشیائے خورو نوش سخت سیکیورٹی میں مقررہ مقام تک پہنچاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امن معاہدے کے تحت روڈ کو بھی کھول رہے ہیں اور امن و امان ہماری پہلی ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رہے ہیں
پڑھیں:
فلسطین، فلسطینیوں کا ہے:ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ون چائنہ اصول پر اپنی حمایت کی تجدید کی ہے، پاکستان ہانگ کانگ، جنوبی چین سمندر، سینکیانگ ہر چین کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے. پاکستان کی جانب سے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فریقین نے پر امن اور خوشحال جنوبی ایشیاء کو خطے کے مفاد میں قرار دیا، فریقین نے افغانستان پر قریبی روابط کے تسلسل اور مسئلہ کے حل کی کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا، پاکستان اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ امدادی کاموں کو روکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری سیز فائز معاہدے پر عمل کرائے. بین الاقوامی برادری اسرائیلی مظالم پر خاموشی توڑے. فلسطین اور فلسطینییوں کے کاز کے لیے پاکستان نے ہمیشہ اسپورٹ کی. پاکستان کی فلسطین کے حوالے سے پوزیشن واضح ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں. فلسطین، فلسطینیوں کا ہے. پاکستان کی دعوت پر آئندہ ہفتے ڈی جی آئی اے ای اے پاکستان کا دورہ کریں گے. پاکستان کا آئی اے ای اے سے گہرا تعاون موجود ہے. ہم پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہیں، پاکستان سے خصوصی محبت اور پاکستان کے لیے ان کی ناقابل فراموش خدمات کو یاد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں اسماعیلی برادری سے اظہار افسوس کرتے ہیں، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں. عالمی برادری پر ان خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لیے زور دیتے ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا. یوم یکجہتی کشمیر پر سفرا کے لیے ایک بریفنگ کا انتظام بھی کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری کا امریکہ کا دورہ دفتر خارجہ کے ذریعے طے نہیں. بلال بھٹو کے دورے پر ان کے پارٹی ترجمان ہی تبصرہ کر سکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ تعلقات ہیں.غزہ ہماری بریفنگ کا باقائدہ حصہ رہا ہے.قائداعظم کے دور سے ہماری پوزیشن فلسطین پر واضح ہے. پاکستان فلسطینیوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا. غزہ سے قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی تجویز یا درخواست نہیں آئی. اس حوالے سے ہم سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا۔