Nawaiwaqt:
2025-04-15@09:58:59 GMT

نیوزی لینڈ سے شکست ,کپتان محمد رضوان نے وجہ بتا دی

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

نیوزی لینڈ سے شکست ,کپتان محمد رضوان نے وجہ بتا دی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیتے ہوئے سہ ملکی سیریز میں پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے جس پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آپ ہار جاتے ہیں تو یہ ایک مشکل دن ہو تاہے ، سیکھنے کیلئے سب سے اہم چیز آخر میں گیند بازی کا عمل اور فیلڈنگ تھی ۔میچ کے بعد تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہناتھا کہ وکٹ شروع میں تھوڑی مشکل تھی، لیکن ولیمسن اور مچل نے اچھا کھیلا، اور پھر جس طرح فلپس نے بیٹنگ کی، اس کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ سیکھنے کے لیے سب سے اہم چیز آخر میں گیند بازی کا عمل اور فیلڈنگ تھی۔ لیکن جس طرح ابرار نے بولنگ کی،  اور میرا خیال ہے کہ خوشدل نے بھی اچھی بولنگ کی ،  وہ ایک آل راؤنڈر ہے، آپ اس سے دس اوورز کی توقع نہیں کر سکتے۔ اس نے پانچ، چھ اوورز اچھی بولنگ کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان سعود شکیل اور فن ایلن کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔

تاہم 217 رنز کےبڑے ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکا اور پوری ٹیم 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی، 13.1اوور میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پشاور زلمی بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کو پہلے ہی اوور میں کپتان بابراعظم کی وکٹ کی صورت میں دھچکا لگا جو کھاتہ کھولے بغیر ہی محمد عامر کا شکار بن گئے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے محمد حارث بھی 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، ٹام کولر کیڈ مور بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بیٹنگ
اس سے قبل، پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کویٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فن ایلن اور سعود شکیل نے جارحانہ آغاز فراہم کیا، فن ایلن 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 25 گیندوں پر 53 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے حسن نواز 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان سعود شکیل نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

ریلی روسو نے 10 گیندوں پر 21 اور کشال مینڈس نے 14 گیندوں پر 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد علی سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 57 رنز دیے۔ علی رضا، صفیان مقیم اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی ناقابل شکست نصف سنیچری کی بدولت لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مزیدپڑھیں:اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کوریلیف کی خوشخبری سنادی گئی

متعلقہ مضامین

  • ہمارا نظریاتی و سیاسی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن ریاست پر کوئی اختلاف نہیں، گورنر سندھ
  • کانگریس کسی مسلمان کو پارٹی کا صدر کیوں نہیں بناتی، نریندر مودی کی اپوزیشن پر تنقید
  • پی ایس ایل 10: فخر زمان نے محمد رضوان کا ریکارڈ برابر کردیا
  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
  • انگریزی میں نہیں اردو میں بات کروں گا؛ رضوان کی ویڈیو وائرل
  • کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4وکٹوں سے شکست دیدی
  • پی ایس ایل 10: بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، رضوان کی پہلی سینچری
  • پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی
  • پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی
  • پی ایس ایل کی پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر محمد رضوان برہم: ماحول کشیدہ ہو گیا