ایشین سائیکلینگ چیمپئن شپ: پاکستان کےعلی الیاس نے گولڈ میڈل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ایشین سائیکلینگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے علی الیاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ماسٹرز اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
علی الیاس نے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، وہ تھائی لینڈ میں جاری ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی ماسٹرز اوپن کیٹیگری میں 35 سے 39 کے ایج گروپ کے مقابلوں میں شریک ہوئے۔پاکستانی سائیکلسٹ نے 21 اعشاریہ 4 کلو میٹر کا فیصلہ 26 منٹ 30 اعشاریہ 556 سیکنڈز میں طے کیا، ان کی اوسط سپیڈ 48 اعشاریہ 44 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔علی الیاس نے ایونٹ میں گولڈ میڈل کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کیا جبکہ ایونٹ میں دوسرے نمبر پر آنے والے تھائی لینڈ کے سائیکلسٹ علی الیاس سے ایک منٹ 14 سیکنڈز پیچھے رہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چینی شیف نے باریک ترین نوڈل بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
بیجنگ:چین کے مشہور شیف لی اینہائی نے باریک ترین نوڈل بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
لی اینہائی نے اپنی نوڈل بنانے کی مہارت کو ایک اطالوی ٹی وی سیریز کے سیٹ پر آزمایا، جہاں انہوں نے ہاتھوں سے نوڈل کی ایک پٹی تیار کی جس کی موتی صرف 18 ملی میٹر تھی، جو تقریباً 0.07 انچ کے برابر ہے۔ اس نے اپنے اس شاندار ریکارڈ کے ساتھ ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنے نام کا لوہا منوا لیا۔
اس سے قبل لی اینہائی نے ہی یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، مگر اس اعزاز کو ایک اور شیف نے اپنے نام کر لیا تھا، جس نے صرف 14 ملی میٹر موٹی نوڈل تیار کی تھی،تاہم لی اینہائی نے اس کامیابی کو دوبارہ حاصل کیا اور 18 ملی میٹر موٹی نوڈل کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
لی نے اپنے اس حیرت انگیز کارنامے کے ذریعے باریک ترین نوڈل کے عالمی ریکارڈ میں نیا سنگ میل قائم کیا، جو ان کی کمال مہارت کا شاہکار ہے۔ ان کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ چینی کھانے کی ثقافت میں مہارت کی کوئی حد نہیں ہوتی۔