Jang News:
2025-02-08@20:47:03 GMT

پانی نیا سونا ہے، اسے ضائع نہ کریں، شیری رحمان

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

پانی نیا سونا ہے، اسے ضائع نہ کریں، شیری رحمان


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پانی نیا سونا ہے، اس کو ضائع نہ کریں۔

شیری رحمان نے ان خیالات کا اظہار کراچی لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز کیا۔ اس روز مختلف سیشن میں مفتاح اسماعیل، عارف حبیب، خرم حسین، ڈاکٹر امجد وحید، شہزاد رائے، رضا ربانی، انور مقصود، زیبا شہناز، اظہر عباس، انور احمد، سجاد سید اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں پانی کم ہوگیا ہے، ہمیں پالیسی بنانی ہوگی، پانی کو ری سائیکل کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اٹلی دنیا کا پہلا ملک ہے، جس نے کلائیمیٹ ایجوکیشن کو اپنے نصاب میں شامل کیا اور ہمیں اسے ہر سطح پر پڑھانا چاہیے۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ زندگی میں سویلین بالادستی کی اتنی پستی نہیں دیکھی جو آج دیکھ رہے ہیں، جمہوری عمل ہی پاکستان کو مضبوط رکھ سکتا ہے۔

شہزاد رائے نے کہا کہ ان کے ادارے نے ٹیچنگ لائسنس متعارف کروایا، لائسنس کے لیے ٹیچرز کو 4 سال تک تربیت دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ پالیسی تبدیلی ہونے پر بہت محنت ہے، آج اسکولوں پر قبضہ نہیں ہورہا ہے، پاکستان میں ٹیچنگ ڈگری نہیں ہے اور لوگ پڑھا رہے ہیں۔

شہزاد رائے نے مزید کہا کہ یہ کتنی خطرناک بات ہے، پڑھانا ایک سائنس ہے جیسے انجینئرنگ و میڈیکل ہے، ہم نے اپنے اسکولوں میں بنیاد پر کام کیا، ہم نے ٹیچنگ ٹریننگ پروگرام شروع کیا، سندھ میں ہزاروں میں سے 400 نے ٹیچنگ لائسنس پاس کیا۔

ایونٹ میں ایک مذاکرہ پاکستانی معیشت اور کاروباری ماحول پر بھی ہوا، جس کا سوال تھا کیا پاکستان بدلنے کےلیے تیار ہے؟

فیسٹیول میں آج 40 سے زائد سیشن ہوئے، جن میں سے تقریباً 15 کتابوں کی لانچنگ تقریبات تھیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان میں آج بروزجمعۃ المبارک، 7فروری 2025 سونے کی قیمت معمولی کم ہوگئی

کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعۃ المبارک:7 فروری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 298,130.00 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونا 255,602.81 روپے کے قریب ہے۔

سوناسونا فی گرامسونا فی 10 گرامسونا فی تولہسونا فی ترے اونس  سونا فی کلو گرام
24 قیراط 25,560.00 255,603.00 298,130.00 327,090.00 25,560,281.00
22 قیراط 23,430.00 234,300.00 273,283.00 299,830.00 23,430,000.00
21 قیراط 22,365.00 223,650.00 260,861.00 286,201.00 22,365,000.00
18 قیراط 19,170.00 191,700.00 223,595.00 245,315.00 19,170,000.00

 

یہ اتار چڑھاو امریکی ڈالر کی قدر میں ہونے والی تبدیلیوں سے قریبی تعلق رکھتے ہیں، جو کرنسی کی قدروں اور سونے کی قیمتوں کے درمیان تعلق کو نمایاں کرتے ہیں۔

شہرسونا 24 قیراط فی تولہسونا 22 قیراط فی تولہ
کراچی 298,130.00 273,286.00
 حیدرآباد 298,330.00 273,486.00
لاہور 298,280.00 273,436.00
ملتان 298,200.00 273,356.00
اسلام آباد 298,230.00 273,386.00
فیصل آباد 298,300.00 273,456.00
 راولپنڈی 298,480.00 273,636.00
کوئٹہ 298,200.00 273,356.00

بین الاقوامی سونے کی قیمت $2,863.99 فی اونس ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ عالمی منڈی کی وجہ سے پاکستان میں قیمتوں میں زبردست اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی لٹریچر فیسٹیول کا دوسرا روز، شیری رحمٰن کا خطاب
  • لاہورہائیکورٹ : پانی ضائع کر نیوالو ں پر 10ہزار روپے جرمانے کا حکم
  • گاڑیاں دھوکر پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس پر جرمانے کا حکم
  • پاکستان میں آج بروزجمعۃ المبارک، 7فروری 2025 سونے کی قیمت معمولی کم ہوگئی
  • جرمنی: تقریباً نوے فیصد ووٹرز بیرونی مداخلت سے خوفزدہ
  • گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کرنے کا حکم
  • پنجاب: گھر اور گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والوں کو 10 ہزار جرمانے کا حکم
  • اسلام آباد پولیس اور اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیکل سروسز کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا
  • پاکستان کو 2030 تک اپنے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے 348 بلین ڈالر کی ضرورت ہے، سینیٹر شیری رحمن