عدالت نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں عدالت نے  سیکیورٹی ایجنسیز کو پاک افغان روٹ پر کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹ کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے سیکیورٹی ایجنسیز کو پاک افغان روٹ پر کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹ کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روک دیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار امین الرحمن یوسفزئی نے کہا کہ پاک افغان ٹرانسپورٹرز کو مخلتف چیک پوسٹوں پر غیر ضروری ہراساں کیا جارہا ہے، طورخم سے لے کر کراچی تک ٹرانسپورٹرز سے مختلف جگہوں پر چیکنگ کے بہانے لاکھوں روپے لے جاتے ہیں، نیشنل ہائی وے پر جو قانونی چیک پوسٹ ہے ٹرانسپورٹرز کی اس پر چیکنگ کی جائے، غیر ضروری طور پر ہراساں نہ کیا جائے۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ مختلف سیکیورٹی ایجنسیز نے اپنی اپنی چیک پوسٹیں قائم کی ہوئی ہیں اور ٹرانسپورٹرز سے لاکھوں روپے رشوت لی جاری ہے اسے روکا جائے۔ عدالت نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں عدالت نے  سیکیورٹی ایجنسیز کو پاک افغان روٹ پر کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹ کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے حکم نامہ میں کہا کہ کراچی سے طورخم تک نیشنل ہائی وے پر جو چیک پوسٹیں قائم ہیں ان پر ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے، نیشنل ہائی وے پر قائم چیک پوسٹوں کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کو تنگ نہ کیا جائے،ٹرانسپورٹرز کو غیر ضروری طور پر چیک پوسٹوں پر ہراساں نہ کیا جائے۔ بعدازاں عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کاروبار کرنے والے سیکیورٹی ایجنسیز پاک افغان روٹ پر ٹرانسپورٹرز کو کو غیر ضروری عدالت نے

پڑھیں:

حکومت  کا افغانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کوواپس بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 781 افغان باشندے وطن واپس بھیج دیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سے غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو واپس بھیجا جائے گا، یورپ یا دیگر ممالک جانے کے خواہشمند افغان باشندوں کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے 781 افغان باشندوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔

 اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والے افغان باشندوں کو افغانستان واپس نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزارت خارجہ ان کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھائے گی۔

حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور اسلام آباد میں مقیم غیر قانونی افراد کے مکمل انخلا کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • 8 فروری جعلی مینڈیٹ کا دن ہے، ریلیف کا دعوی کرنے والے حکمران عوام کو ابھی تک کوئی سکھ نہیں دے سکے، ڈاکٹر روبینہ اختر
  • گاڑیاں دھوکر پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس پر جرمانے کا حکم
  • ایس ایس پی حیدر آباد کو برطرف نہ کرنے پر وکلا ءکا دھرنا
  • حکومت  کا افغانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کوواپس بھیجنے کا اعلان
  • نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گورنر پنجاب کی دیہاتوں میں رینجرز کے ذریعے کسانوں کو ہراساں کرنے کی مذمت 
  • استحکام کے آثار اور ریاست مخالف عناصر کی سازشیں
  • سندھ ہائی کورٹ نے کے 4 منصوبے پر حکمِ امتناع واپس لے لیا
  • ڈپٹی کمشنر لاہورکیخلاف توہین عدالت کی درخواست، عورت مارچ کی اجازت دے دی