بانی نے پھر کال دی تو اس بار چال ڈھال ٹھیک کریں گے، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کال دی تو اس بار ہم چال ڈھال ٹھیک کریں گے۔
صوابی جلسے سے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ لوگ کہتے تھے پی ٹی آئی کے ورکرز تھک گئے ہیں، آج کارکنوں نے پیغام دیا کہ وہ نہیں تھکے۔
مینڈیٹ چور عوام اور بانی میں محبت ختم نہ کرسکے، بیرسٹر گوہرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور عوام اور بانی کے درمیان محبت ختم نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کا پتا ہے کون بھاگتا ہے اور کون نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج کے احتجاج پر کارروائی کا کہا ہے۔
پی ٹی آئی صدر نے مزید کہا کہ ایک دفعہ پھر بانی پی ٹی آئی جلد کال دیں گے، اس دفعہ آپ کی گولیاں کھانے کی تیاریوں کے ساتھ آئیں گے، اس دفعہ آپ کا چال ڈھال ٹھیک کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، قانون کی حکمرانی تک جدوجہد جاری گی، ہم نہیں چاہتے کہ اداروں سے ٹکراؤ ہو، اداروں اور عوام میں بہت بڑے فاصلے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا
پڑھیں:
غلطیاں بھگت رہے، پارٹی میں متعدد گروپ ہیں: جنید اکبر
مردان (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں۔ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں۔ سیاسی کارکن ہیں نوکر نہیں‘ بانی پی ٹی آئی کی کوئی انکے اصولوں کے خلاف ہوئی تو صوبائی صدارت چھوڑ دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں 8فروری کے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جنید اکبر نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا۔ 8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہوا۔ انہوں نے کہا اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ایک ہاتھ بڑھایا تو ہم دو ہاتھ بڑھائیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہوں تاہم اداروں کو بھی اپنے رویے تبدیل کرنا ہونگے۔ ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جس کا ہم خمیازہ بھی بھگت رہے ہیں۔ جنید اکبر نے کہا کہ تاریخ کی پہلی حکومت ہے جسے زبردستی حکومت دی گئی، ہم شرافت کی زبان سمجھتے ہیں، بدمعاشی کی تو بد معاشی کریں گے۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنمائوں نے بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام لگایا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر امجدخان نے الزام لگایا کہ میں نے صحت کی مفت سہولیات کا بل قائمہ کمیٹی میں پیش کیا لیکن اس بل کی مخالفت ہمارے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ہی کردی۔ اسی طرح چنگیز خان کاکڑ نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میرا فیصل آباد میں ہائیکورٹ کا بل تھا جس کی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخالفت کی۔ دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے بعض ارکان کے تحفظات درست نہیں کیونکہ پرائیویٹ ممبر بل آئے تو ذاتی رائے دی جاتی ہے‘ ان معاملات پر قانون سازی کی ضرورت نہیں۔