صوابی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کال دی تو اس بار ہم چال ڈھال ٹھیک کریں گے۔
صوابی جلسے سے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ لوگ کہتے تھے پی ٹی آئی کے ورکرز تھک گئے ہیں، آج کارکنوں نے پیغام دیا کہ وہ نہیں تھکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کا پتا ہے کون بھاگتا ہے اور کون نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج کے احتجاج پر کارروائی کا کہا ہے۔
پی ٹی آئی صدر نے مزید کہا کہ ایک دفعہ پھر بانی پی ٹی آئی جلد کال دیں گے، اس دفعہ آپ کی گولیاں کھانے کی تیاریوں کے ساتھ آئیں گے، اس دفعہ آپ کا چال ڈھال ٹھیک کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، قانون کی حکمرانی تک جدوجہد جاری گی، ہم نہیں چاہتے کہ اداروں سے ٹکراؤ ہو، اداروں اور عوام میں بہت بڑے فاصلے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہواتھا، جنید اکبر

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اگر درست بات نہ مانی تو پارٹی صدارت چھوڑ دوں گا،میں سیاسی کارکن ہوں سیاسی نوکر نہیں، غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہہ سکتا ہوں،مردان میںپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں۔ایک ہاتھ بڑھایا جائے تو دو ہاتھ بڑھائیں گے۔چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے۔ سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے۔ ہر کارکن کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچائوں گا۔ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں۔ میری کوشش ہوگی کہ آپس کے اختلافات کو ختم کرواسکوں۔8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہواتھا۔ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا۔انہوں نے کہا تمام ادارے ہمارے اپنے ہیں ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جو ہم اب بھگت رہے ہیں۔ ہم اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنا چاہتے ہیں۔میری خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے مضبوط ہوں کیونکہ ادارے جب مضبوط ہوں گے تو پاکستان بھی مضبوط ہوگا۔ جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ جو آج ہم پر ہنس رہے ہیں،کل انہیں بھی اس کا سامنا کرنا پڑے گا،لاشیں اور زخمی ہم نے اٹھائے پھر بھی مطالبہ کرتے ہیں عدالتی تحقیقات کی جائیں۔تاریخ کی پہلی حکومت ہے جنہیں زبردستی حکومت دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی نے پھر کال دی تو اس بار چال ڈھال ٹھیک کریں گے، جنید اکبر
  • محسن نقوی کو شرم آنی چاہیے جو کہتا ہے کہ دوبارہ وہی کریں گے
  • اب گولیوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری کے ساتھ آئیں گے، جنید اکبر کی دھمکی
  • عمران خان کا حکم ہوا تو جلسہ کہاں پر ہوگا؟ پی ٹی آئی رہنما نے بتادیا
  • 8 فروری احتجاج: علی امین گنڈاپور  کی عدم دلچسپی اور جنید اکبر کا جارحانہ انداز
  • 8فروری : جنید اکبر اور عالیہ حمزہ کا امتحان
  • جو ڈلیور نہیں کرے گا وہ پارٹی میں نہیں ہوگا، جنید اکبر
  • 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کیلئے کتنےکروڑ روپے کی آفر ہوئی؟ جنید اکبر کا بڑا دعویٰ 
  • 8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہواتھا، جنید اکبر