مشتاق احمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق ہال آف فیم میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
مشتاق احمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق ہال آف فیم میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہال آف فیم میں شامل سابق کپتان انضمام الحق اور مصباح الحق کو سوینئرز پیش کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کے پہلے پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انضمام الحق اور مصباح الحق کو ہال آف فیم کیپ پہنائی اور دونوں کھلاڑیوں کو پلاک بھی پیش کئے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چاروں کرکٹ لیجنڈز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ہال آف فیم میں ان کی شمولیت ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
انضمام الحق اور مصباح الحق نے ہال آف فیم کیپ پہن کر گراونڈ کا چکر لگایا تو شائقین کرکٹ نے دونوں سابق کپتانوں کا تالیاں بجاکرخیر مقدم کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چاروں کرکٹ لیجنڈز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ہال آف فیم میں ان کی شمولیت ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشتاق محمد کو پاکستان کے بہترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے جو اپنی ہوشیار قیادت اور متاثر کن انداز کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ سابق کپتان انضمام الحق کے بے پناہ ٹیلنٹ اور میچ جیتنے کی صلاحیت نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ مصباح الحق نے مشکل وقت میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سنبھالی ، ٹیسٹ رینکنگ کا عروج اور کیریبین میں تاریخی ٹیسٹ سیریز جیتنا ان کے کریئر کا اہم حصہ ہے جبکہ سعید انور نے اپنے فطری وقار اور کلاسیکل تکنیک کے ساتھ اوپنر کے کردار کی نئی تعریف پیش کی اور تمام حالات میں دنیا کے بہترین بالرز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے یہ چار بڑے کھلاڑی پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس نے ایسے غیر معمولی کھلاڑی پیدا کیے جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی مہارت اور کھیل کا لوہا منوایا، امید ہے کہ ہمارے کرکٹرز ان آئیکونز کو دیکھیں گے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سینیئر کھلاڑیوں کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے اور کرکٹ کے پاور ہاس کے طور پر پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور مصباح الحق ہال آف فیم میں محسن نقوی نے انضمام الحق نے کہا کہ پی سی بی
پڑھیں:
محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کے انتظامات کا جائزہ، کرکٹ شائقین کو اچھی خبر سنادی
وسیم احمد: چیئرمین پی سی بی کی علی الصبح وطن واپسی،بغیر آرام کئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے،محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لئے شاندار انتظامات کی ہدایت کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے، آج پاکستان کے لئے فخر کا مقام ہے،ریکارڈ مدت میں سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین قذافی سٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ۔
قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،شائقین کرکٹ ،کھلاڑی سٹیڈیم میں جدید سہولتوں سے محظوظ ہونگے،ورکرز،ایف ڈبلیو او،نیسپاک،کنٹریکٹر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،نئے تعمیر کردہ قذافی سٹیڈیم کا آج باقاعدہ افتتاح ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں عوام کا داخلہ مفت ہو گا،رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے،گلوکار علی ظفر،عارف لوہار ،آئمہ بیگ افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے،افتتاحی تقریب میں آتش بازی ،لائٹس شو ،ڈھول کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری