ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی کمشنر ملتان سے ملاقات، مذہبی رواداری کے فروغ پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کمشنر ملتان نے کہا کہ ملتان ڈویژن پُرامن اور مذہبی رواداری کی بہترین مثال ہے، علمائے کرام، مشائخ عظام اور مذہبی رہنمائوں کی ذمہ داری ہے کہ علاقے کی فضا کو سازگار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے کمشنر ہائوس ملتان میں کمشنر ملتان عامر کریم سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، سیکرٹری میڈیا سیل عاطف سرانی اور ضلعی صدر وہاڑی سید ساجد علی نقوی شامل تھے۔ دوران ملاقات ملتان ڈویژن میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی پر زور دیا گیا، کمشنر ملتان نے کہا کہ ملتان ڈویژن پُرامن اور مذہبی رواداری کی بہترین مثال ہے، علمائے کرام، مشائخ عظام اور مذہبی رہنمائوں کی ذمہ داری ہے کہ علاقے کی فضا کو سازگار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے عامر کریم کو کمشنر ملتان مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سےسابق وزرا شاہد جاوید برکی اورشمشاد اختر کی ملاقاتیں،معاشی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کو یہاں سابق وزرائے خزانہ شاہد جاوید برکی اورشمشاد اختر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران ملک کی معاشی ترقی، معیشت کے استحکام کی بحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے حکومتی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہد جاوید برکی اور شمشاد اختر( جو مالی ومعاشی امور میں اپنی مہارت اور قیادت کے لیے معروف ہیں)نے اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں قیمتی آرا اور تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب کی معاشی بحالی کے حوالے سے کو ششوں میں تعمیری مشورے فراہم کیے۔ وزیر خزانہ نے دونوں ماہرین معاشیات کی ادارہ سازی، معاشی پالیسی سازی اور مختلف حیثیتوں میں معاشی انتظام کے شعبوں میں نمایاں خدمات کو سراہا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ دونوں شخصیات نے ملکی مالیاتی منظر نامے کی تشکیل اور معروف مالیاتی و تعلیمی اداروں میں اپنی خدمات انجام د یں ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ شاہد جاوید برکی اور شمشاد اختر جیسے تجربہ کار ماہرین کی رہنمائی اور تجاویز حکومت کی معاشی پالیسیوں کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ دونوں ماہرین معاشیات نے حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کے لیے کیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں بھی تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ ملاقات میں وزارت خزانہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔\932