پریڈی تھانے میں نوجوان کی ہلاکت، مظاہرین نے پولیس چوکی کو آگ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی کے پریڈی تھانے میں جاں بحق شخص وقاص کے لواحقین نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کردیا۔
ایم اے جناح روڈ پر مظاہرین نے پریڈی تھانے کے قریب پولیس چوکی کو آگ لگا دی۔
صدر الیکٹرانک مارکیٹ کے دوکانداروں کی جانب سے پولیس گردی کے خلاف دکانیں بند کرکے احتجاج کیا گیا، مشتعل افراد نے پریڈی اسٹریٹ پر پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی، احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہا۔
خیال رہے کہ کراچی کے پریڈی تھانے میں گذشتہ شب وقاص نامی نوجوان انتقال کرگیا تھا۔ نوجوان گزشتہ روز کانسٹیبل کو زدکوب کرنے پر تھانے لایا گیا تھا اور اس کی ہلاکت ممکنہ طور پر پولیس تشدد سے ہوئی ہے۔
متعلقہ حکام نے نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پریڈی تھانے
پڑھیں:
سرگودھا: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق، 3 شدید زخمی
سرگودھا (نیوز ڈیسک) سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ہونے سے دو نوجوان جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر شعیب اور بابر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ میں 15 سالہ ضامن عباس، 8 سالہ جان عباس اور 25 سالہ محمد جہانزیب شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
Post Views: 1