پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کیلئے مسلسل کردار ادا کر رہی ہے، نیول چیف
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن میں شریک غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔
جہازوں پر آمد پر سینئر افسران، کمانڈنگ افسران نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
نیول چیف نے بنگلادیش، جاپان، چین، امریکا، انڈونیشیا، ایران، سری لنکا، ملائیشیا اور یو اے ای کے بحری جہازوں کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان محفوظ سمندری ماحول اور امن و امان کےلیے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے ’امن کےلیے متحد‘ کے مشترکہ عزم کی تکمیل کےلیے مشق میں ان ممالک کی شرکت کو سراہا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چینی بحری بیڑے کی مشترکہ مشق کے لیے پاکستان آمد
چینی بحری بیڑے کی مشترکہ مشق کے لیے پاکستان آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد : باؤتو اور گائو یوہو بحری جہازوں پر مشتمل چینی بحری بیڑا پاکستانی بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشترکہ مشق “امن 2025” میں شرکت کے لیے پاکستان کی کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔
پاکستانی بحریہ، کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل اور متعلقہ چینی اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق مشق کے دوران متعدد ممالک کے شریک جنگی جہاز میری ٹائم ریپلنشمنٹ، مشترکہ انسداد قزاقی، سرچ اینڈ ریسکیو اور فضائی دفاع کےحوالے سے مشقیں کریں گے، جن کا مقصد مشترکہ طور پر میری ٹائم سیکیورٹی کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔