کمشنر ملتان نے کہا کہ ملتان ڈویژن پُرامن اور مذہبی رواداری کی بہترین مثال ہے، علمائے کرام، مشائخ عظام اور مذہبی رہنمائوں کی ذمہ داری ہے کہ علاقے کی فضا کو سازگار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے کمشنر ہائوس ملتان میں کمشنر ملتان عامر کریم سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، سیکرٹری میڈیا سیل عاطف سرانی اور ضلعی صدر وہاڑی سید ساجد علی نقوی شامل تھے۔ دوران ملاقات ملتان ڈویژن میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی پر زور دیا گیا، کمشنر ملتان نے کہا کہ ملتان ڈویژن پُرامن اور مذہبی رواداری کی بہترین مثال ہے، علمائے کرام، مشائخ عظام اور مذہبی رہنمائوں کی ذمہ داری ہے کہ علاقے کی فضا کو سازگار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے عامر کریم کو کمشنر ملتان مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

نواب شاہ : کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو پولیو کمپئن کے دوران ٹیموں کو چیک کررہے ہیں

نواب شاہ : کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو پولیو کمپئن کے دوران ٹیموں کو چیک کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی کمشنر ملتان سے ملاقات، مذہبی رواداری کے فروغ پر تبادلہ خیال 
  • نواب شاہ : کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو پولیو کمپئن کے دوران ٹیموں کو چیک کررہے ہیں
  • کا ائیرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال
  • ہنگری کے نائب وزیر دفاع کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • ساہیوال ،ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے ، کمشنر ساہیوال
  •  بیجنگ: صدر مملکت کی چینی وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • چینی صدر، محسن نقوی میں انٹیلی جنس شیئرنگ میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال