ویوین دسینا کو بحرین حکومت نے اعزاز سے نواز دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار ویوین دسینا نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بگ باس 18 کے اختتام کے چند دن بعد بحرین کا سفر کرنے والے اداکار ویوین دسینا کو بحرین حکومت کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا، جس کے ساتھ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی ٹی وی اداکار بن گئے ہیں۔ بحرین کے سرکاری حکام نے ان کی فنی خدمات اور بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کو سراہتے ہوئے یہ اعزاز پیش کیا۔
A post common by Yusuf Lori (@yusuf44)
ویوین دسینا نے اس موقع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بے حد خوش اور شکر گزار ہوں کہ مجھے اتنا پیار ملا ۔ میں ہمیشہ سے مانتا آیا ہوں کہ محنت اور خلوص کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اور یہ اعزاز میرے اس عقیدے کو مزید مضبوط کرتا ہے‘۔
انہوں نے بحرین کے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی محبت اور حمایت نے ان کے سفر کو یادگار بنا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحرین ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہے گا۔
A post common by Vivian Dsena (@viviandsena)
یاد رہے کہ بھارتی ٹی وی اداکار ویوین دسینا ’مدھوبالا‘، ’شکتی‘ اور ’صرف تم‘ جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں، ویوین حال ہی میں رئیلٹی شو بگ باس 18 میں بھی رنر اپ رہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اختر مینگل کی نواز شریف کے خلاف گفتگو پر مسلم لیگ ن بلوچستان کا شدید ردعمل
پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں نے اختر مینگل کی جانب سے نواز شریف کے خلاف بیان کو احسان فراموشی قرار دے دیا۔
اختر مینگل کی جانب سے نواز شریف سے متعلق گفتگو پر مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی۔
یہ بھی پڑھیں نواز شریف بلوچستان آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں ہے کیا؟ سردار اختر مینگل
اس موقع پر سلیم کھوسہ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو حقائق بتانا چاہتے ہیں، اختر مینگل مفادات کی سیاست کررہے ہیں، ہم نے ہمیشہ ان کو احترام دیا لیکن ان کی جانب سے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو منفی جواب دیا گیا۔
سلیم کھوسہ نے کہاکہ اختر مینگل نواز شریف پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں، خود وہ دھرنا دے کر بیٹھے ہیں جبکہ دوسری جانب ان کے ساتھی حکومت کے ساتھ پس پردہ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اختر مینگل منفی سیاست کررہے ہیں، جام کمال کی حکومت گرانے میں سردار اختر مینگل کا ہاتھ تھا، کیا یہ دوغلا پن نہیں۔
سلیم کھوسہ نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن ریاست، آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑی رہے گی، سردار اختر مینگل کی سیاست محدود ہو چکی ہے، حکومت نے بی این پی کے ساتھ معاملات سلجھانے کی بہت کوشش کی لیکن اختر مینگل احتجاج کی آڑ میں ناجائز مطالبات منوانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ضد پر حکومت کسی کی بات نہیں مانے گی، حکومت ہر صورت امن قائم کرے گی، احتجاج کی وجہ سے عوام عذاب میں ہیں۔
پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر راحیلہ درانی نے کہاکہ اختر مینگل سے بات چیت میں عوام کی تکلیف کا ذکر کیا، ہم نے سیاسی طور پر معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان کا پُرامن حل چاہتے ہیں، نواز شریف نے اختر مینگل سے رابطہ کرنے کا کہا ہے، خواجہ آصف
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف نے ہمیشہ ریاست اور ملکی سلامتی کی بات کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختر مینگل پاکستان مسلم لیگ ن شدید ردعمل مسلم لیگ ن بلوچستان نواز شریف وی نیوز