ویب ڈیسک امریکہ کی ریاست الاسکا میں جمعرات کو لاپتا ہونے والے چھوٹے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق طیارے کے پائلٹ سمیت اس میں سوار تمام دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکہ کے کوسٹ گارڈ نے طیارے کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کوسٹ گارڈ مائیک سلرنو کے مطابق ریسکیو ورکرز نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے طیارےکے ملبے کی نشاندہی کی۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ طیارے کی ریڈار میں آنے والی آخری لوکیشن پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

الاسکا اسٹیٹ ٹروپرز، الاسکا ایئر نیشنل گارڈ، الاسکا آرمی نیشنل گارڈ سمیت مقامی سرچ ٹیموں نے لاپتا طیارے کی تلاش کے کاموں میں حصہ لیا۔

بیرنگ ایئر کا طیارہ جمعرات کو یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا جس میں پائلٹ سمیت دس افراد سوار تھے۔

الاسکا اسٹیٹ ٹروپرز کے مطابق انہیں جمعرات کی شام چار بجے طیارے کے لاپتا ہونے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آخری مرتبہ طیارے کی لوکیشن سمندر سے 19 کلو میٹر دور دیکھی گئی تھی۔

امریکہ میں گزشتہ چند روز کے دوران یہ تیسرا فضائی حادثہ ہے۔ 29 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی کے ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب امیریکن ایئر لائنز کے مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں مجموعی طور پر67 افراد سوار تھے۔

اس واقعے کے دو روز بعد ہی فلاڈیلفیا شہر میں ایک ایئر ایمبولینس کے گرنے کے واقعے میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس رپورٹ کے لیے بعض معلومات ایسوسی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے مطابق

پڑھیں:

نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

نیویارک میں ہیلی کاپٹر کے دریائے ہڈسن میں گرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر میں 3 بچوں سمیت 6 افراد سوار تھے، تمام لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی سہ پہر حادثہ جیرسی سٹی کے قریب تقریباً 3 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔

نیویارک کے میئر کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے خاندان کا تعلق اسپین سے ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص ایئرپورٹ سے لاپتا؛ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
  • پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورہ چین، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں سے 100 افراد ہلاک‘درجنوں زخمی
  • بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
  • ڈھاکا کی مسافر خاتون کی طبیعت خراب، طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
  • بھارت ،ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے 82 افراد ہلاک
  • امریکہ: ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، پائلٹ سمیت چھ ہلاک
  • نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی