تنظیمی عہدوں کی تقسیم پر ایم کیو ایم پاکستان اختلافات کا شکار ہوگئی ہے، جس پر کارکنان نے بہادرآباد دفتر پر دھاوا بول دیا۔ اور ’گو ٹیسوری گو‘ کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی کیوں مستعفی ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارکنان کی جانب سے اچانک بہادرآباد مرکز پر دھاوا بولا گیا، جن کا مؤقف یہ تھا کہ پارٹی گورنر ہاؤس سے نہیں بلکہ بہادرآباد سے چلے گی۔

کارکنان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بغیر مشاورت کے سرکلر جاری کیا گیا، احتجاج کے دوران کارکنان پارٹی رہنماؤں سے دست و گریباں بھی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں تنظیمی عہدوں پر تقسیم پر متعدد رہنما ناراض ہیں جس کے بعد پی ایس پی کا ایم کیو ایم میں انضمام بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایم کیو ایم کے حکمران اتحاد سے نکلنے کے اشارے، خالد مقبول اور فاروق ستار کی حکومت پر کڑی تنقید

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال اور سینیئر رہنما انیس قائم خانی نے آفیشل وٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انیس قائم خانی ایم کیو ایم اختلافات عہدوں کی تقسیم گو ٹیسوری گو متحدہ قومی موومنٹ مصطفٰی کمال وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم اختلافات عہدوں کی تقسیم گو ٹیسوری گو متحدہ قومی موومنٹ مصطف ی کمال وی نیوز ایم کیو ایم بہادرا باد ایم کی

پڑھیں:

دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مہر بانو قریشی کارکنان سمیت گرفتار

دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مہر بانو قریشی کارکنان سمیت گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز

ملتان(سب نیوز)ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کو کارکنان سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی اور ملتان سے پی ٹی آئی کےٹکٹ ہولڈر دلیر مہار کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تینوں افراد کو پل چٹھہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا جبکہ ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10سے زائد کارکن بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات، تنظیمی عہدوں کی تقسیم پر متعدد رہنما ناراض
  • دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مہر بانو قریشی کارکنان سمیت گرفتار
  • شوکت یوسفزئی کی جنید اکبر، علی امین میں اختلافات کی تردید
  • وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کیلئے محنت کر رہے ہیں، گورنر سندھ
  • وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے محنت کر رہے ہیں: گورنر سندھ
  • قومی اسمبلی: پیکا ایکٹ پر حکومت اور صحافیوں کو ساتھ بٹھانے کا فیصلہ
  • 9 مئی حملہ کیس: ایف آئی اے، پی آئی ڈی، پیمرا اور سیکیورٹی ادارے کی رپورٹس عدالت میں جمع
  • اسلام آباد میں پی ٹی وی پنشنرز کا مظاہرہ، انتظامیہ کیخلاف مردہ آباد کے نعرے
  • پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات ایک بار پھر التوا کا شکار