ملک بہت مشکل چوراہے پر کھڑا ہے ہمیں اس کیلیے راستہ نکالنا ہوگا، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک مشکل چوراہے پر کھڑا ہے جس کیلیے ہمیں ملکر راستہ نکالنا ہوگا۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے صوابی جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو رات کی تاریکی میں چوری ہوا ، آج ایک سال بعد ثابت ہوگیا کہ عوامی مینڈیٹ ہمارے پاس ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی جمہوریت سے وابستہ ہے، ہم نے جمہوریت کی خاطر مذاکرات کیے اور سیاسی مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بہت مشکل چوارہے پر کھڑا ہے ہمیں اس کیلیے راستہ نکالنا ہوگا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اداروں کے مابین خیلج بڑھ گئی ہے مگر ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن عوام کی آواز کو نہ دبایا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
بانی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کیخلاف بات کرنے سے روک دیا، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف بات کرنے سے روک دیا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 وکلاء کی ملاقات کرائی گئی، علیمہ خان کو اب تک ملنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں میں، بیرسٹر سلمان صفدر، فیصل چوہدری، علی عمران اور رائے سلمان شامل تھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے کسی کو مذاکرات کرنے کا اختیار نہیں دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جب تک علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی منرل بل پر پیشرفت نہیں ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغان مہاجرین اور افغانستان کے معاملے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ پارٹی لیڈر ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن الائنس بنانے کی طرف پیشرفت کرنے کا کہا ہے، فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا، جس پر توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔