سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکرتی کمیٹی عملی طور پر غیر فعال اور غیر موثر ہو چکی ہے۔ ہفتہ کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں بیان انہوں نے کہا کہ رسمی طور پرتحلیل ہو نہ ہو، حکومتی مذاکرتی کمیٹی عملی طور پر غیر فعال ( Non Functional ) اور غیر موثر ہو چکی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل جانے کے بعد وزیر اعظم کی پیشکش بھی ٹھکرا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب پر تشدد احتجاج کی ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے۔ اسے جب کبھی ایک بار پھر مذاکرات کی ضرورت محسوس ہوئی تو دیکھی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ٹریفک جام اورحادثات سے بچائو کے حوالے سے سندھ حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، سعید غنی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات سے بچائو کے حوالے سے سندھ حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ جلد ہی شہر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر بلا کسی تفریق کے تمام ٹاؤنز میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ٹرانسپورٹ برادری کے بھی تمام جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا البتہ شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ اور بسوں کے داخلہ پر پابندی حادثات میں ہوش ربا اضافے اور ٹریفک جام کے باعث کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں دو مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سہراب گوٹھ ٹائون کے حوالے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، ٹائون چیئرمین لالہ رحیم، ڈپٹی کمیشنر ایسٹ ابرار جعفر، ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی، ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ راجہ، سنئیر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی عمار خان، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی صائم عمران خان، میونسپل کمیشنر سہراب گوٹھ ٹائون سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں سہراب گوٹھ ٹائون میں درپیش مسائل، انکروپمنٹ، برساتی نالے سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعید غنی نے کہا کہ ڈپٹی کمیشنر ایسٹ اس حوالے سے ٹائون انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ایسا لائحہ عمل مرتب کرے جس سے سہراب گوٹھ ٹائون کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ سعید غنی نے کہا کہ سہراب گوٹھ ٹائون میں برساتی نالے اور سیوریج کے حوالے سے ٹائون انتظامیہ اقدامات کو یقینی بنائے اور اگر کسی جگہ سندھ حکومت کی مدد درکار ہوئی ہم وہ مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تمام ٹائونز میں بھرپور کوشش ہوگی کہ وہاں انکروچمنٹ کے خاتمہ، برساتی نظام کی درستگی، سیوریج اور پانی کے نظام کی بہتری سمیت دیگر امور سرانجام دئیے جائیں۔ سعید غنی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جلد ہی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف گرانڈ آپریشن بلا کسی تفریق کے جلد ہی شہر بھر کے تمام ٹانز میں شروع کیا جارہا ہے، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جاسکے۔

بعد ازاں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سپریم کونسل کے سنئیر وائس چیئرمین ملک ریاض اعوان نے جبکہ وفد میں صدر سندھ ائیر کنڈیشن بس اونر کے صدر حاجی امان اللہ، ارکان میں حاجی محمد شفیق، لالہ افضل، راجہ نوید، حاجی محمد عاشق، ارشد گجر، سردار محمد اشرف، محمد بشیر، ممتاز اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔

وفد نے صوبائی وزیر کو انہیں درپیش مسائل بالخصوص شہر سے بسوں کی شہر سے باہر ٹرمینل کی منتقلی کے باوجود بھی ان کے بکنگ آفس کو بند کرنے کے جاری احکامات سمیت دیگر کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس من۔ وق۔ ن۔ ع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اس وقت شہر میں ٹریفک جام اور حادثات میں بے تحاشہ اضافے کے بعد س۔ ن۔ ندھ حکومت کو سخت اقدامات لینے ضروری ہوگئے ہیں۔

انہوں نے۔ کہا کہ شہر میں ٹریفک جام کے باعث روزانہ لا کھوں افراد اس سے متاثر ہورہے ہیں۔ ہم ٹرانسپورٹ برادری کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہے ہیں بلکہ تمام تجاوزات اور ٹریفک کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خلاف کیا جارہا ہے۔ سعید غنی نے ٹرانسپورٹرز کو یقین دہانی کروائی کہ جہاں تک آپ کے بکنگ کے دفاتر جو کہ دکانوں کے اندر ہیں اس کے حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سے ان کی پاکستان واپسی پر بات کروں گا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کمیٹی رسمی طور پر تحلیل ہو نہ ہو غیرموثر ہوچکی ہے، عرفان صدیقی
  • حکومتی مذاکراتی کمیٹی عملی طور پر غیر موثر ہوچکی، عرفان صدیقی
  • حکومت کمیٹی رسمی طور پر تحلیل ہو نہ ہو غیرمؤثر ہوچکی ہے، عرفان صدیقی
  • خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم کے تمام تنظیمی اور پالیسی امور کی نگرانی کریں گے
  • ٹریفک جام اورحادثات سے بچائو کے حوالے سے سندھ حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، سعید غنی
  • پاکستان کو 2030 تک اپنے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے 348 بلین ڈالر کی ضرورت ہے، سینیٹر شیری رحمن
  • وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سےسابق وزرا شاہد جاوید برکی اورشمشاد اختر کی ملاقاتیں،معاشی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا
  • بانی پی ٹی آئی کا خط چارج شیٹ، افسوسناک: عرفان صدیقی
  • آرمی چیف کو لکھے عمرا ن خان کے خط کا جواب آنا تو دور رسید بھی نہیں آئے گی،عرفان صدیقی