پی ٹی آئی اختلافات، صوابی جلسے میں بھی ابھر کر سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
SWABI:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات ملک میں عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں سامنے آگئے جہاں چند رہنماؤں کو تقریر کا موقع نہیں دیا گیا اور چند ایک واپس چلے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کے مابین اختلافات کی جھلک صوابی جلسے میں بھی نظر آئی جہاں مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کے لیے نشست نہیں مل سکی اور اعظم سواتی طبعیت ناساز ہونے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔
اسی طرح پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب غائب اسٹیج پر خاموش بیٹھے رہے، پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان بھی بغیر تقریر کے جلسے کے اختتام پر چلے گئے۔
رکن قومی اسبملی شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کی جگہ بھی نہیں دی گئی جبکہ جلسے میں شیر افضل مروت کی اچانک انٹری پر کارکنوں نے استقبال کیا تاہم انہیں خطاب کا موقع بھی نہیں مل سکا۔
وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے اپنی تقریر شروع ہوتے ہی شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بلا لیا اور دونوں نے ہاتھ ملا کر پیغام دیا۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب سے پہلے شیر افضل مروت کو وزیر اعلی نے مائیک دے دیا جس پر شیر افضل مروت نے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم برے لوگ ہیں اور برے وقت میں کام آتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے اعلان کیا کہ اگلا جلسہ لکی مروت میں ہوگا اور کارکن ضرور شرکت کرنے آئیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی اسٹیج پر
پڑھیں:
صوبے کی ترقی کیلئے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب
کراچی:پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ ذاتی اختلافات میں تبدیل ہو جائیں اور صوبے کی ترقی کے لیے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صوبائی وزیر کھیل اور لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی اور اس دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ ذاتی اختلافات میں تبدیل ہو جائیں۔
ماضی میں صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرنے والے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی و خوش حالی کے لیے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اتحادی ہیں اور ملکی مفادات کے لیے بھی ایک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں نوجوانوں نسل کو آگے آکر ملک کی باگ ڈور سنبھالنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے کر نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ کرنا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ مھجے خوشی ہے کہ پنجاب کے وزیر کھیل نوجوان ہیں اور پاکستان کے آنے والے وزیراعظم نوجوانوں لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔