26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر کا استعفیٰ منظور
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر قاسم رونجھو کا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ نے منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر قاسم رونجھو کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
انہوں نے 26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے پر اپنی سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔
قاسم رونجھو بی این کی طرف سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، جنہیں 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر پارٹی نے اپنی جماعت سے نکال دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترمیم کے حق میں ووٹ دینے
پڑھیں:
آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ 18 اپریل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس دو بجے ہوگا۔
اجلاس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔