آزادی اس لیے حاصل کی تھی کہ لوگ اپنے فیصلے خود کریں، جدوجہد جاری رہے گی، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے آزادی گڈ گورننس کے لیے حاصل نہیں کی تھی، بلکہ اس لیے آزاد ہوئے تھے کہ لوگ اپنے فیصلے خود کریں۔
صوابی جلسہ عام سے قبل ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا، اور 17 نشستیں جیتنے والوں کو اقتدار دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں صوابی میں پی ٹی آئی کا جلسہ ختم: خون کا بدلہ خون لیکن نفرتیں بڑھنے سے ملک کو نقصان ہوگا، علی امین گنڈاپور
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ پاکستان کا ہر شہری ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتا ہے، اس کے لیے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان نے 27 سال جمہوریت کی خاطر جدوجہد کی، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
بعد ازاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان جلد عوام کے درمیان ہوں گے، کیسز بنانے والوں نے ہر حربہ کرکے دیکھ لیے لیکن عوام کے دلوں سے محبت نہیں نکال سکے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک اور جمہوریت کی خاطر مذاکرات کی بات کی لیکن اس سے کچھ نہیں نکل سکا۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک سال بعد پھر تاریخ رقم کردی ہے، پاکستان کی سیاست عمران خان نیازی کے بغیر نہیں چل سکتی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ عمران خان نے کہاکہ ہم فوج کی قربانیوں کا برملا اعتراف کرتے ہیں، لیکن فوج اور عوام کے درمیان خلیج نہیں بڑھنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار
انہوں نے کہاکہ آج ملک بھر میں عوام احتجاج کررہے ہیں، یہ محب وطن ہیں، ان کی آواز کو سننا ہوگا۔ عمران خان جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتخابات کا ایک سال بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف چیئرمین پی ٹی آئی صوابی جلسہ عام انتخابات وی نیوز یوم سیاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتخابات کا ایک سال بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف چیئرمین پی ٹی ا ئی صوابی جلسہ عام انتخابات وی نیوز یوم سیاہ کہاکہ عمران خان بیرسٹر گوہر نے انہوں نے نے کہاکہ عوام کے
پڑھیں:
امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات، شبلی فراز کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر کو نہ بلانے پر تنقید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات میں عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کو نہ بلانے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات کے وقت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے بجائے عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو بلانے پر اسپیکر ایاز صادق کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو نہ بلانا اسپیکر کی بدنیتی ہے، اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ ہاؤس کا وقار مجروح کیا۔
امریکی ارکان کانگریس کی بانی سے ملاقات سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، عاطف خانپی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک سرکاری تقریب جہاں کانگریس مین نے گفتگو کی ، پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، بانی پی ٹی ائی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کی ایک تقریب میں امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات ہوئی ہے، عاطف خان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگ اور وفاقی وزراء موجود تھے۔
عاطف خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بلایا گیا تھا یا نہیں، بانی پی ٹی ائی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، میرے سامنے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کوئی بانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہتا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقات کے لیے نہ ہی کوئی کارڈ آیا نہ ہی وٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا، جہاں تک میرے علم میں ہے مجھے کوئی کال یا میسج نہیں آیا، امریکی سفارت خانے کی جانب سے کوئی کارڈ یا دعوت نامہ میں نے نہیں دیکھا۔