ملتان، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کی رہنما مہر بانو قریشی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
مہربانو قریشی کو ریلی کے آغاز پر ہی پو لیس نے گرفتار کرلیا، جس میں کوئی مزاحمت نہیں کی گئی، تاہم اس موقع پر جاری ویڈیو میں پی ٹی آئی کے کئی کارکن خود بھی پولیس گاڑی میں سوار ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری 2025 کو ہونے والے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر آج یوم سیاہ منایا گیا، جس کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے صوابی میں جلسے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے ملتان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی، سابق رکن اسمبلی زاہد بہار ہاشمی اور سابق یونین چیئرمین دلیر مہار کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں پی ٹی آئی رہنماوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پل چھٹہ سے گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10 سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ مہربانوقریشی کو ریلی کے آغاز پر ہی پولیس نے گرفتار کرلیا، جس میں کوئی مزاحمت نہیں کی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسد عمر نے عمران خان کے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑا دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ رہنے والے اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی کی طرف سے عثمان بزدار کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کے فیصلے کا تمسخر اڑا دیا۔
ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک دن بانی پی ٹی آئی نے انھیں بتایا کہ پنجاب کےلیے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا ہے، میں نے پوچھا کون ہے وہ؟ تو بتایا عثمان بزدار۔
اسد عمر نے کہا کہ میں نے پہلے کبھی نام نہیں سنا تھا اس لیے دوبارہ پوچھنے پر بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے۔
سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اس غلط فیصلے کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔