8 فروری ملکی تاریخ کا سیاہ دن، خیبرپختونخوا میں بھی دھاندلی سے اکثریت بنائی گئی، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 8 فروری 2024 کو ملک کے چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں دھاندلی سے پاک انتخابات ناگزیر، سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بھی دھاندلی کے ذریعے اکثریت بنائی گئی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عوامی مینڈیٹ پر شبخون مارنے کا کسی کو بھی حق نہیں، آئین کے تحت شہریوں کو حقوق ملنے چاہییں۔
انہوں نے کہاکہ مدارس ایکٹ سے متعلق تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں بات چیت سے چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر حکومت یوم تعمیر و ترقی منا رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی، جبکہ صوابی میں مرکزی جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جس سے مرکزی رہنماؤں نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نئے انتخابات کی صورت میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار ہے، فضل الرحمان کا دعویٰ
مولانا فضل الرحمان انتخابات کے نتائج کو مسترد کرچکے ہیں، تاہم وہ دعوت کے باوجود اپوزیشن اتحاد میں شامل نہیں ہورہے، دوسری جانب حکومت کی جانب سے بھی انہیں منانے کی کوششیں جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جے یو آئی خیبرپختونخوا ملکی تاریخ مولانا فضل الرحمان وی نیوز یوم سیاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جے یو ا ئی خیبرپختونخوا ملکی تاریخ مولانا فضل الرحمان وی نیوز یوم سیاہ مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ فلپَا کینڈلر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ کی جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں مہاجرین کو درپیش مسائل، موجودہ حالات میں وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ فلپَا کینڈلر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں مہاجرین کو درپیش مسائل، موجودہ حالات میں وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر عمران زیب خان، فومیکو کاشیوا اور فرمان خلجی شامل تھے، اس موقع پر انجینئر ضیاء الرحمان، انس محمود اور طارق خان بلوچ بھی موجود تھے۔