اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو تم برداشت نہیں کر سکو گے، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو تم برداشت نہیں کر سکو گے، اگر نفرتیں بڑھائیں تو پاکستان کا نقصان ہوگا۔
عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف نے یومِ سیاہ مناتے ہوئے صوابی میں جلسہ کیا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے بانی پی ٹی آئی کو اکثریت دلائی تھی، رات کی تاریکی میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔
تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ یہ حکومت دلوں پر راج نہیں کرتی، ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، قانون کی حکمرانی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
اسد قیصر نے کہا کہ اس حکومت کو نہیں مانتے، جعلی حکومت اور جعلی وزیراعظم منظور نہیں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ان کا مینڈیٹ چھینا گیا، ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا، پاکستان کی ترقی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
آج کا یوم سیاہ تاریخ میں سنہری حروف سے رقم ہوگا، علی امین گنڈاپور
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستانی قوم کے مینڈیٹ پر ڈالے گئے تاریخی ڈاکے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ عوام بھی بھرپور طریقے سے احتجاج میں شریک ہیں اور آج کا یوم سیاہ پاکستان کی تاریخ کا اہم دن بننے جا رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے الزام عائد کیا کہ 17 نشستوں والی پارٹی کو اقتدار دے کر "اردلی حکومت” مسلط کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اور ملکی تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ انتخابات کو "فری اینڈ فئیر” قرار دیا گیا، اور فارم 47 کی بنیاد پر بنائی گئی حکومت نے پاکستان کے اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات میں ملوث حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے سے خوفزدہ ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس کمیشن کے قیام سے سچ سامنے آ جائے گا اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔