پی ٹی آئی کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے، رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز

شرقپورشریف(آئی پی ایس )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں کبھی سنجیدہ ہی نہیں تھی، پی ٹی آئی نے اپنے تحریری مطالبات دیئے لیکن جواب لینے سے پہلے بھاگ گئے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ان کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے، 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن ہوئے، ضلع شیخوپورہ میں شفاف الیکشن ہوئے اور زیادتی بھی ہمارے لوگوں کے ساتھ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چند شرپسند عناصر ملے ہوئے ہیں ان کے ساتھ عوام نہیں ہے، ہماری ایک سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کر کے ملکی معیشت بہتر کی ہے، عالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگلے سال مزید بہتری ہوگی اور عوام کے لئے خوشحالی آئے گی، پنجاب حکومت نے عوام کے لئے بے شمار منصوبے شروع کئے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین پی ٹی آئی

پڑھیں:

وزیر اعظم میاں شہباز شریف جلد آذربائیجان کادورہ کریں گے،عبدالعلیم خان

اسلام آباد،(صغیر چوہدری )وزیر اعظم میاں شہباز شریف جلد آذربائیجان کا،دورہ کریں گے ۔ آذربائیجان حکومت بھی وزیر اعظم خان جلد دورے کی خواہاں ہیں ان خیالات خا اظہار وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فَرہادوف نے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے اور باہمی ترقی کے امکانات کا جائزہ لیا گیا جبکہ باہمی شراکت دار ی اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کی قیادت کی طرف سے حالیہ دورہ کے دوران گرمجوشی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی انتہائی حوصلہ افزا ہے جس کے لئے پاکستان کے تمام متعلقہ حکومتی ادارے آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں انویسٹمنٹ کے لئے گرمجوش قابل ستائش ہے، اب سرمایہ کاری سے متعلق اہم امور کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آ گیا ہے جس کے لئے وزیر اعظم پاکستان جلد آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو حالیہ کامیاب دورہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی قیادت اور عوام پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں اور اُن کی قیادت اور عوام وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان کی منتظر ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ آذربائیجان کی بزنس کمیونٹی کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری انتہائی منافع بخش اور سود مند ثابت ہوگی اور روڈ انفراسٹرکچر بالخصوص ایم۔6اورایم۔9موٹروے میں سرمایہ کاری سے آذربائیجان کے سرمایہ کاری خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی والوں کی فطرت میں تخریب کاری ،فتنہ انگیزی ہے‘ رانا تنویر حسین
  • عوام مالی منافع کا لالچ دینے والی فراڈ اسکیموں سے خود کو بچائیں، ایس ای سی پی
  • چینی کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلیے مشترکہ پالیسی بنائی جائے گی،رانا تنویر حسین
  • چینی کی مصنوعی کمی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ، رانا تنویر حسین
  • وزیر اعظم میاں شہباز شریف جلد آذربائیجان کادورہ کریں گے،عبدالعلیم خان
  • کرک اور شمالی وزیر ستان میں 4 جوان شہید،12 دہشت گرد ہلاک،چمن میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام
  • چمن میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،دستی بم ،اسلحہ اور گولا بارود برآمد
  • آئی ایل ٹی 20 میں خزیمہ تنویر نے بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے، شعیب اختر
  • آئی ایل ٹی 20 میں پاکستانی اسٹار خزیمہ تنویر نے بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے، شعیب اختر