مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انجینیئر اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ نون دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے اس لئے اس جماعت کی قیادت کو صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ دونوں لیگی دھڑوں سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل نے کہا ہے کہ جی بی کے عام انتخابات میں وفاقی حکومت کا کوئی رول نہیں ہوگا۔ طے ہو گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے آئندہ الیکشن میں وفاقی حکومت کسی قسم کی مداخلت کرے گی اور نہ ہی کوئی وفاقی وزیر الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں آئے گا۔ مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے اس لئے اس جماعت کی قیادت کو صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ دونوں لیگی دھڑوں سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں، اس لئے امکان ہے کہ یہ دھڑے حکومت سازی کیلئے ہمارے ساتھ مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہم شخصیات کی شمولیت کے بعد ہماری جماعت مذید مضبوط ہو گئی ہے، الیکشن میں 14 نشستیں یقینی طور پر ملیں گی، الیکشن میں ہمارا ٹھوس بیانیہ ہو گا، حق ملکیت کا بل اسمبلی کے آئندہ الیکشن میں پاس کیا جائے گا، حق حاکمیت کا بل بھی جلد لے آئیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: الیکشن میں اسمبلی کے نے کہا

پڑھیں:

انتخابات کو ایک سال مکمل:  جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سندھ پر احتجاج کرنے کا اعلان

نائب امیر و اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کیخلاف لیاقت آباد یوسی 7ڈاکخانہ چورنگی پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ 8فروری 2024کو عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، فارم 45کے بجائے فارم 47کے ذریعے ہارے ہوئے لوگوں کو عوام پر مسلط کر دیا گیا، ایم کیو ایم کراچی میں 5500پولنگ اسٹیشن پر سے کسی ایک پر بھی نہیں جیتی لیکن اسے قومی اسمبلی کی 15نشستیں اور پیپلز پارٹی کو 7نشستیں دے دی گئیں۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ   صوبائی اسمبلی کی 25نشستیں ایم کیو ایم کواور بقیہ پیپلز پارٹی اور دیگر لوگوں میں تقسیم کر دی ہیں۔عوامی رائے کو کچلنے اور مینڈیٹ پر ڈاکے کے عمل میں الیکشن کمیشن نے فراڈ کمیشن ہونے کا ثبوت دیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ   عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کے ایک سال مکمل ہونے پر ہفتہ 8فروری کو ملک گیر ”یوم ِ سیاہ“  کے سلسلے میں الیکشن کمیشن سندھ کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ بدترین دھاندلی اور نتائج میں تبدیلی کے تمام ثبوت و شواہد، الیکشن کمیشن اور ٹریبونلز میں پیش کیے گئے مگر ایک سال ہوگیا کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، کراچی سمیت پورے ملک پر چند خاندانون،وڈیروں، جاگیرداروں اور اشرافیہ کا قبضہ ہے جو اسٹیبلشمنٹ کے منظور ِ نظر ہیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں حکومت میں ہیں اورشعبہ تعلیم کا بھی بیڑا غرق کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  پیپلز پارٹی نے سندھ میں جامعات کی خود مختاری پر کاری وار کیا ہے، وفاقی اردو یونیورسٹی بھی بدترین مالی بحران اور بد انتظامی کا شکار ہے، اساتذہ و ملازمین کو تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات اور پینشن نہیں مل رہیں۔

منعم ظفر خان کاکہنا تھا کہ   خالد مقبول صدیقی وفاقی اردو یونیورسٹی کو وفاقی مجبور یونیورسٹی تو قرار دے رہے ہیں لیکن ان کو شرم نہیں آرہی کہ وہ وفاقی وزیر تعلیم اور وفاق کے نمائندے ہیں اور اردو یونیورسٹی کو گرانٹ نہیں دے رہے، ڈمپرو ٹینکرز کی ٹکر سمیت ٹریفک حادثات میں 24گھنٹے میں 9شہریوں کی اموات سندھ حکومت اور پولیس کی نا اہلی و ناکامی ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  دینی جماعتیں ہی ملک کو بچا سکتی ہیں، جمہوریت میں الیکشن ہوتے ہیں مگر یہاں سلیکشن ہے، مولانا عبدالغفور حیدری 
  • اسپیکر نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی تھی، ترجمان قومی اسمبلی
  • حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پھر پیشکش
  • انتخابات کو ایک سال مکمل:  جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سندھ پر احتجاج کرنے کا اعلان
  • جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آسکتے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ
  • جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آسکتے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ
  • غزہ پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ، کینیڈا
  • ہمارے کسی ورکر کے خلاف کوئی زیادتی ہوئی تو فوری ایکشن لے کر آئی جی کو فارغ کریں
  • بلوچستان میں خوف و ہراس کا دور دورہ ہے، کوئی محفوظ نہیں،زاہد اختر