حکومت کی بنیادیں کھوکھلی، صرف ایک دھکا درکار ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ حکومت کی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں، اب صرف ایک دھکا درکار ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابل مذمت ہے، عوام نے دفعہ 804 نافذ کی ہے، آج حکمرانوں سے نجات کے عہد کی تجدید کا دن ہے، آج کے دن جمہوریت پر شب خون مار کر فارم 47 کے ذریعے حکومت قائم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صوابی میں اس نظام کے خلاف عوام کا سمندر امڈ آیا ہے، صوبے بھر سے کارکنان صوابی میں جمع ہو رہے ہیں، جلسے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قیادت جلسے میں شرکت کرے گی۔رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب آ چکا ہے، اس حکومت کی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں، اب صرف ایک دھکا درکار ہے، جعلی نظام کے خاتمے کے بعد حکمرانوں کا سخت احتساب کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں‘ بیرسٹر سیف

پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔بیرسٹر سیف نے پاکستان میں افغانستان کے قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمن خلیل بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف نے افغان قیادت کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے افغان قیادت کے لیے خصوصی خیر سگالی پیغام دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بہت مشکل چوراہے پر کھڑا ہے ہمیں اس کیلیے راستہ نکالنا ہوگا، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان نے نہ کوئی ڈیل کی، نہ کریں گے،بیرسٹر گوہر علی خان
  • عمران خان کی رہائی کیلئے امریکا سمیت کسی ملک کے طلب گار نہیں، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان نے نہ کوئی ڈیل کی، نہ کریں گے: بیرسٹر گوہر علی خان
  • مسلم حکمرانوں کو اب غلامانہ پالیسی ترک کرنی چاہیۓ،علامہ جواد نقوی
  • پی ٹی آئی نے ہمیشہ اشتعال کی سیاست کی، بیرسٹر عقیل ملک
  • مکارم اخلاق کی بنیادیں
  • عمران خان کے خط کا نتیجہ کیا نکلا؟ بیرسٹر سیف نے بتادیا
  • پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں‘ بیرسٹر سیف