کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونیوالی خوشی بیان نہیں کرسکتی: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نوازکا ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اورسہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر، کہا کہ کھیل او رمیلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں،بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا،وزیراعلی مریم نوازشریف نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ کو مبارکباد دی۔
وزیراعلی مریم نواز نے وزیراعظم محمد شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی اور پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹر زکو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی بیان نہیں کرسکتی،اللہ کے فضل وکرم سے کرکٹ کے میدانو ں کی رونقیں لوٹ رہی ہیں۔
کھیل او رمیلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں،بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی ،کھیل انسان کو صلاحیتو ں کے اظہار کےبھرپو رمواقع فراہم کرتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:چینی155 روپے میں فروخت کرنا ممکن نہیں،دکانداروں نے ہاتھ کھڑے کر دیے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دیکھ کر
پڑھیں:
مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دیدی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 فروری 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دیدی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئراور فور تھ ا یئرکیلئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دی جبکہ پنجاب میں طلبہ کیلئے لیپ ٹاپس کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقدہوا جس میں ہائر ایجوکیشن سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کیلئے کم از کم 65 فیصد اہلیت مقرر کی گئی ہے جبکہ دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کردی۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا ہ سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔
میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے اس کی فیس ہم دیں گے۔ میںماں کی طرح سوچتی ہوں ہربچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔میری خواہش ہے کہ ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے۔ دوسروں صوبوں کے طلبہ کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا پنجاب کے طلبہ کا ہے ۔ہونہار سکالر شپ کیلئے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے مقرر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کر دی گئی ہے جب کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں داخلہ لے فیس ہم دیں گے۔ہم ہر بچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔ طلبہ کیلئے کسی بھی سکیم میں فنڈز کی فراہمی رکاوٹ نہیں بننے دی جائے گی۔ ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔میرا دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے۔ تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔