سہ ملکی سیریز: فاسٹ بولر حارث رؤف کو پسلیوں میں تکلیف، اوور ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے جانا پڑا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے پسلیوں میں تکلیف ہوئی ہے جس کے باعث انہیں میچ ادھورا چھوڑنا پڑا۔
فاسٹ بولر حارث رؤف کو ساتویں اوور کے دوران پسلیوں میں تکلیف ہوئی، جس کے بعد وہ میچ ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
حارث رؤف کے گراؤنڈ سے باہر جانے کے بعد سلمان علی آغا نے ان کا اوور مکمل کیا۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ حارث رؤف کو لو گریڈ ون اسٹرین کا سامنا اور پیٹ کے مسلز میں تکلیف کا سامنا ہے، ان کو فوری طبی امداد دی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق حارث رؤف کو تکلیف کا دوبارہ جائزہ لے کر گراؤنڈ میں واپسی کا فیصلہ کیا جائےگا۔
یاد رہے کہ حارث رؤف رواں ماہ پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے اہم بیٹر صائم ایوب انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انجری اوور ادھورا پاکستان کرکٹ بورڈ پسلیوں میں تکلیف پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ حارث رؤف سہ ملکی سیریز گراؤنڈ سے باہر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ سہ ملکی سیریز گراؤنڈ سے باہر وی نیوز حارث رؤف کو سے باہر
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 ویں ایڈیشن، آغاز آج راولپنڈی میں رنگا رنگ تقریب سے ہوگا
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین ہوگا۔
یہ پہلا موقع ہے جب راولپنڈی پاکستان کے پریمیئر ٹی20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز آج بروز جمعہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ جس کے بعد پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین ،علی ظفر کے علاوہ مقبول ریپ جوڑی ینگ اسٹنرز پرفارم کرے گی۔
اس ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے کے پیچھے فنکار ابرار الحق، نتاشا بیگ، طلحہ انجم اور علی ظفر بھی لائیو پرفارم کریں گے۔ تقریب کا اختتام شاندار آتش بازی کے ساتھ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے پی ایس ایل میں جتنی والی ٹیم کو کیا ملے گا؟ پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا
افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی شب 8:30 بجے ہوگا۔
6 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا، جبکہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہو گا۔ 6 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمینیٹر اور گرینڈ فائنل شامل ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا، جس میں 13 مئی کو پہلا کوالیفائر میچ بھی شامل ہے، جبکہ کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچوں کی میزبانی کرے گا۔
ٹورنامنٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی شامل ہوں گے، جن میں سے 2 ہفتہ کو اور ایک لیبر ڈے (1 مئی) کو شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب، کون کون پرفارم کریگا؟
واضح رہے کہ بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بالترتیب پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے، جب کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بالترتیب ڈیوڈ وارنر اور سعود شکیل کی کپتانی میں کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج 11 اپریل سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
34 دلکش میچوں کے اختتام پر، اس تاریخی ایونٹ کا فاتح نہ صرف ’لومینارا ٹرافی‘ اٹھائے گا بلکہ اسے 500,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی، جبکہ رنرز اپ کو 200,000 امریکی ڈالر کا چیک ملے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل 10 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرکٹ کھیل