اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پرنس کریم آغا خان کی پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں آخری رسومات، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شریک ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پرتگال کے شہر لزبن میں پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی، وزیر خزانہ نے شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم سے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا، وفاقی وزیر نے پرنس کریم آغا خان مرحوم کی انسان دوستی اور ترقی کے شعبے میں خدمات کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خزانہ نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ حکومت پاکستان نے پرنس کریم آغا خان کی تدفین کے موقع پرسوگ کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے: رانا تنویر حسین

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پرنس کریم آغا خان کی

پڑھیں:

پرتگال میں پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

پرتگال کے شہر لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات کی ادائیگی کردی گئی۔ 

 رپورٹ کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی تدفین کل مصر کے شہر اسوان میں کی جائے گی۔

 پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے شرکت کی ہے۔

حکومت پاکستان نے آج پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز محمد شریف نے ہدایات جاری کی تھیں کہ 8 فروری بروز ہفتہ کو ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

پرنس کریم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام یا روحانی پیشوا تھے، وہ 11 جولائی1957 کو 20 سال کی عمر میں اسماعیلی برادری کے امام بنے۔

پرنس کریم آغا خان کا انتقال 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا تھا۔

پرنس کریم آغا خان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی برادری کا 50 واں امام مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی
  • پاکستان میں قومی سوگ، پرنس کریم آغا خان چہارم کی خدمات کو خراج تحسین
  • پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی
  • پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی
  • پرتگال میں پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں
  • پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال کے شہر لزبن میں جاری
  • وفاقی وزیر خزانہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاکی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لزبن روانہ
  • پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے وزیر خزانہ لزبن روانہ
  • پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب شرکت کیلئے لزبن روانہ