رہبر مسلمین کا پیغام، غزہ کی فتح اور ایران کی استقامت
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ
08-02-2025
رہبر مسلمین کا پیغام، غزہ کی فتح اور ایران کی استقامت
ایران، ایٹمی ہتھیار اور جنگی سازشیں! حقیقت کیا ہے؟
ٹرمپ،غزہ پر قبضے کا اعلان! فلسطینیوں کا دوٹوک جواب
وی لاگر : سید عدنان زیدی
پیش کش : سید انجم رضا
اہم نکات
رہبر مسلمین کا خطاب
- قرآن کے فروغ اور امام حسین (ع) کے یوم ولادت پر مبارکباد
- ایران کی ترقی، صبر و استقامت، اور خدا پر بھروسے کی تلقین
- فلسطین کی حمایت اور غزہ کی فتح کی امید
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان
- ایران ایٹمی اسلحہ نہیں بنائے گا، رہبر انقلاب کا فتویٰ
- آئی اے ای اے جب چاہے معائنہ کر سکتا ہے
- اسرائیل خود جارح مگر ایران پر جھوٹا پروپیگنڈا کرتا ہے
- اسلامی انقلاب عدل و انصاف کے لیے آیا
- ایران پر جنگ مسلط کی گئی، لیکن اس نے امن و ترقی کو ترجیح دی
- غزہ میں چودہ ہزار بچوں کا قتل عالمی ضمیر کے لیے چیلنج
- حقیقی امن انصاف، برابری اور بھائی چارے سے ممکن
اسرائیل سمیت عالمی جاسوسی نیٹ ورک فیل۔۔۔؟
- برطانوی و امریکی انٹیلی جنس، جدید ٹیکنالوجی اور ہزاروں پروازوں کے باوجود مغویوں کا سراغ نہ ملا
- اسرائیلی فوجی آپریشنز، سفارتی دباؤ اور جاسوسی حربے ناکام
- بالآخر مزاحمت کے ہاتھوں مجبور ہو کر شرائط پر مذاکرات کیے
- ڈونلڈ ٹرمپ کا پاگل پن پر مبنی بیان ۔۔۔غزہ کی عوام کا منہ توڑ جواب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان پر فلسطینیوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ فلسطینیوں نے اپنی زمین چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں نقل مکانی نہیں کریں گے۔
#GazaUnderAttack #Palestine #Trump #Israel #Gaza #FreePalestine #BreakingNews #MiddleEast #HumanRights #StandWithPalestine
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کی
پڑھیں:
اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے ،ٹرمپ
اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ تہران کے ساتھ مستند جوہری امن معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹُرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک عظیم اور کامیاب ملک بنے لیکن ایک ایسا ملک جس کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔
ا ن کا کہنا تھا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر “ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے’’ بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے مستند جوہری امن معاہدے کو ترجیح دوں گا جس کے تحت ایران آگے بڑھ سکے اور خوشحال ہو سکے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ہم اس پر فوراً کام شروع کریں گے، جب یہ مکمل ہو جائے گا اور اس پر دستخط ہوجائیں گے تو مشرقِ وسطیٰ میں ایک بڑا جشن ہو گا۔
قبل ازیں، واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور وہ جلد ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے اور اگر اس نے امریکہ پر جوابی حملہ کیا تو ایران کو تباہ کر دیا جائے گا۔