چین کے صوبہ سی چھوان  کی جون لیئن کاؤنٹی میں لینڈ سلائیڈنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کے صوبہ سی چھوان کے  شہر   ای بین  کی جون لیئن کاؤنٹی میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق 10 مکانات اس کی زد میں آئے ہیں اور 30 سے زائد افراد  ابھی تک لاپتہ ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،  

چینی صدر   اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین  شی جن پھنگ نے اس قدرتی آفت کے وقت ریسکیو اور بحالی کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئےاہم ہدایات جاری کیں کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ، ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے اور  آفات کے بعد کے حالات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے، اور  ثانوی آفات کے رونما ہونے سے بچنے کے لئے نگرانی اور پیشگی انتباہ کو مضبوط  بنایا جائے۔

تمام علاقوں اور متعلقہ محکموں کو خطرے کا احساس پختہ طور پر قائم کرنا چاہئے ، ہر قسم کی آفات کےخطرات کی تحقیقات کو مضبوط بنانا چاہئے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہئے۔ سی پی سی سینٹرول کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجوہات کا جلد از جلد پتہ لگانا، آس پاس کے علاقوں میں ارضیاتی آفات کے پوشیدہ خطرات کی تحقیقات کرنا، خطرے سے دوچار لوگوں کو منتقل کرنا اور ثانوی آفات کو سختی سے روکنا ضروری ہے جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔


صدر  شی جن پھنگ کی اہم ہدایات اور وزیر اعظم  لی چھیانگ کی نگرانی میں چین کی وزارت قدرتی وسائل اور وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے امدادی کاموں کی رہنمائی کے لیے متاثرہ علاقے میں  ایک ورکنگ گروپ بھیجا ہے اور سی چھوان صوبے اور ای بین شہر  کی جانب سے امدادی کارروائیوں کے لیے فورسز کو  منظم کیا گیا ہے۔ فی الحال، تمام کام  منظم انداز میں انجام دیئے جا رہے ہیں.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ آفات کے

پڑھیں:

غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلاء مہم جاری،مزید 4ہزارسے زائد خاندان افغانستان میں داخل

اسلام آباد(اوصاف رپورٹ)پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے انخلاء کا عمل جاری، مزید ہزاروں افغان باشندوں کو واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان مہمند کا کہنا تھا کہ مزید 4 ہزار 384 افغان باشندوں کو طورخم کے راستے افغانستان بھیجا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹرانزٹ کیمپ آنے والوں میں 1480 افغان باشندے بغیر دستاویزات کے مقیم تھے۔

انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے اب تک 29 ہزار 744 افغان باشندوں کو واپس افغانستان بھیجا جا چکا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلا مہم جاری ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر سے اب تک ڈی پورٹ کروائے گئے غیر قانونی مقیم باشندوں کی تعداد 9165 تک پہنچ گئی ہے، مہم کے دوران 9895 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ 730 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، لاہور میں 05 جبکہ صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح بیں الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی گئی

متعلقہ مضامین

  • چین ویتنام ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا عالمی اہمیت کا حامل ہے، چینی صدر
  • ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمرآور، پی پی ایل اور فن لینڈ کی ’میٹسو‘ کارپوریشن کے درمیان اشتراک کا اعلان
  • امریکا کو اپنی غلطیوں کو درست کرنے میں زیادہ بڑا قدم اٹھانا چاہئے، عالمی میڈیا
  • چین نے ہمیشہ ویتنام کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح کے طور پر دیکھا ہے، چینی صدر
  • زعفرانی لینڈ مافیا :مندر، مسجد،گرجا اور بودھ وہار کو خطرہ
  • محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کر دی
  • سنکگران فیسٹیول؛ تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی کل سے دو روز کیلئے بند رہے گا
  • ہم شامی سرزمین پر کسی فریق کیساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے، ھاکان فیدان
  • ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی موٹر میکینکس قتل
  • غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلاء مہم جاری،مزید 4ہزارسے زائد خاندان افغانستان میں داخل