مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
لزبن (آئی پی ایس )مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ادا کردی گئی جس میں پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگ زیب نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 49 ویں موروثی امام مرحوم شہزادہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ میں شرکت کی
وزیر خزانہ نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں امام شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم سے بھی ملاقات کی۔بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے مرحوم پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا، وفاقی وزیر نے مرحوم پرنس کریم آغا خان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات کو سراہا۔اس میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے انسانی استعداد کار ، معاشی ترقی، پراستقلال گروہوں کی تشکیل اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و احترام کے لیے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو خراج تحسین پیش کیا
وزیر خزانہ نے پرنس کریم آغا خان چہارم کی وفات کو ان کے خاندان، دوستوں اور پیروکاروں کے علاوہ دنیا بھرکے پسماندہ اور نادار لوگوں کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی پاکستان اور اس کے عوام سے خصوصی وابستگی کو یاد کیا، حکومت پاکستان نے پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات کے موقع پر8فروری 2025 کو قومی سوگ کا دن قرار دیاہے، آج ملک میں اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں پاکستانی پرچم سرنگوں رہا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آغا خان چہارم کی نماز جنازہ
پڑھیں:
آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
پشاور:خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور قومی سالمیت پر سوالیہ نشان قرار دے دیا اور سمندرپار پاکستانیوں کے حوالے سے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں۔
خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، سمندر پار پاکستانی ہمارا فخر ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورت حال تشویش ناک ہے، آرمی چیف خیبرپختونخوا میں قیامِ امن کے لیے کردار ادا کریں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار کلیدی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان پر غیر سنجیدہ ہے، وزیراعلیٰ کے افغان مہاجرین سے متعلق بیانات ریاستی پالیسی سے انحراف ہیں، علی امین گنڈاپور کے غیر ذمہ دارانہ بیانات قومی سالمیت پر سوالیہ نشان ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ تمام ادارے اور قیادت ایک صفحے پر آئیں، پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف انتشار اور الزام تراشی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔